
آندھرا پردیش میں طالبات سے کلاس روم میں خاتون ٹیچر کے پاوں دبوانے کا واقعہحیدرآباد، 4 نومبر(ہ س)۔ اسکولی طالبات کی جانب سے کلاس روم میں خاتون ٹیچر کے پاوں دبوانے کا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق آندھراپردیش کے ضلع سریکاکلم کے بنداپلی گرلزگریجن آشرم اسکول میں یہ معاملہ تاخیر سے سامنے آیا۔ اس واقعہ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس میں دیکھاجا سکتا ہے کہ خاتون ٹیچرکرسی پربیٹھ کرسیل فون پربات کررہی ہے اوردوطالبات اس کے پیردبا رہی ہیں۔ کسی نے چپکے سے اس واقعہ کی ویڈیو بنا لی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ اس ویڈیو پرسوشل میڈیا صارفین نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ٹیچرکے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس واقعہ پر محکمہ تعلیمات کے حکام کی جانب سے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے خاتون ٹیچر کو وجہ بتاو نوٹس جاری کی گئی ہے۔ ساتھ ہی اس معاملہ کی جانچ کے احکام بھی دے دیئے گئے ہیں۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق