فیس ری ایمبرسمنٹ مسئلہ۔ تلنگانہ بھرمیں پرائیویٹ کالجس دوسرے دن بھی بند
حیدرآباد، 4 نومبر(ہ س)۔ تلنگانہ کے پرائیویٹ کالجوں کوواجب الادافیس ری ایمبرسمنٹ فنڈس کی اجرائی کے مطالبہ پرریاست بھرکے پرائیویٹ کالجوں کا بندمنگل کودوسرے دن بھی جاری رہا۔آج تقریباً 2,000 سے زائدپرائیویٹ ڈگری، انجینئرنگ اورپی جی کالجوں نے اس احتجا
فیس ری ایمبرسمنٹ مسئلہ۔ تلنگانہ بھرمیں پرائیویٹ کالجس دوسرے دن بھی بند


حیدرآباد، 4 نومبر(ہ س)۔

تلنگانہ کے پرائیویٹ کالجوں کوواجب الادافیس ری ایمبرسمنٹ فنڈس کی اجرائی کے مطالبہ پرریاست بھرکے پرائیویٹ کالجوں کا بندمنگل کودوسرے دن بھی جاری رہا۔آج تقریباً 2,000 سے زائدپرائیویٹ ڈگری، انجینئرنگ اورپی جی کالجوں نے اس احتجاج میں حصہ لیا۔ کالج منتظمین کاکہنا ہے کہ فیس ری ایمبرسمنٹ کی مد میں حکومت کی جانب سے کروڑوں روپے کے بقایاجات ادا نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے تعلیمی ادارے شدیدمالی مشکلات سے دوچارہیں۔ پیرکے روزکالج نمائندوں،اساتذہ اورطلبہ نے امبیڈکراوراندراگاندھی کے مجسموں کے سامنے یادداشتیں پیش کرتے ہوئے احتجاج درج کرایا۔

دوسری جانب بی سی طلبہ تنظیموں نے بھی فیس ری ایمبرسمنٹ بقایاجات کے مسئلہ پر پرائیویٹ کالجوں کی تحریک کی حمایت کرتے ہوئے ایجوکیشن کونسل کے محاصرے کی اپیل کی۔طلبہ تنظیموں نے انتباہ دیا کہ اگر حکومت نے فوری طور پر بقایاجات جاری نہیں کئے تو ریاست بھر میں بڑے پیمانہ پر احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande