
ڈاکٹر شیلجا اے آر نے قومی کانفرنس میں اپنے سائنسی مقالہ کے لئے پہلا انعام حاصل کیا
علی گڑھ، 4 نومبر (ہ س)۔ ڈاکٹر ضیاء الدین احمد ڈینٹل کالج و اسپتال، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ کنزرویٹو ڈینٹسٹری و اینڈوڈانٹکس کی جونیئر ریزیڈنٹ ڈاکٹر شیلجا اے آر نے حال ہی میں گوا میں انڈین اینڈوڈانٹک سوسائٹی کی نیشنل کانفرنس میں اپنا سائنسی مقالہ پیش کر کے پہلا انعام حاصل کیا۔ انھوں نے مانڈیبیولر مولر پر اپنی کیس اسٹڈی پیش کی جسے ماہرین نے اس کی طبی و علمی اہمیت کے باعث سراہا۔
پروفیسر آر کے تیواری، چیئرمین شعبہ کنزرویٹو ڈینٹسٹری اور پرنسپل، ڈاکٹر ضیاء الدین احمد ڈینٹل کالج نے ڈاکٹر شیلجا کو اس نمایاں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ کامیابی شعبہ اور یونیورسٹی دونوں کے لیے باعثِ فخر ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ