
جموں، 4 نومبر (ہ س)۔
حکومت ہند کی وزارتِ ہاؤسنگ و شہری امور نے سوچھ بھارت مشن کے رہنما اصولوں کے تحت میونسپل کونسل ڈوڈہ نے شہر کو اوپن ڈیفیکیشن فری پلس‘ یعنی کھلے میں رفعِ حاجت سے مکمل طور پر پاک علاقہ قرار دے دیا ہے۔
اس سلسلے میں یکم فروری 2020 کو ایک عوامی نوٹس مقامی اخبارات میں شائع کی گئی تھی، جس کے ذریعے میونسپل کونسل حدود میں شامل شہریوں سے 15 روز کے اندر اعتراضات اور تجاویز طلب کی گئیں۔ موصول ہونے والی آراء کا بغور جائزہ لینے کے بعد ضروری اصلاحات کو زمینی سطح پر نافذ کیا گیا تاکہ او ڈی ایف پلس معیار پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔ تمام مراحل کی تکمیل اور تصدیق کے بعد، میونسپل کونسل ڈوڈہ نے باضابطہ طور پر شہر کو او ڈی ایف پلس قرار دیا ہے، جو بہتر صفائی و ستھرائی اور عوامی صحت کے فروغ کی جانب ایک نمایاں پیش رفت ہے۔ کونسل نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ کھلے میں رفعِ حاجت، پیشاب اور نالیوں یا آبی ذخائر میں گندے پانی یا فضلے کے اخراج پر سخت پابندی عائد ہے، اور خلاف ورزی کی صورت میں درج ذیل جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
کونسل نے کھلے میں رفعِ حاجت پر 200 روپے جرمانہ،کھلے میں پیشاب پر 100 روپے جرمانہ،کھلے مقامات، نالیوں یا پانی کے ذخائر میں گندے پانی یا فضلے کے اخراج پر 500 روپے جرمانہ کا علان کیا تھا۔ میونسپل کونسل ڈوڈہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صفائی و طہارت کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے اس اجتماعی کامیابی کو قائم رکھنے میں بھرپور تعاون کریں اور ڈوڈہ کو ایک ماڈل شہر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر