شعبہ اپلائیڈ کیمسٹری میں پروفیسر فیض محمد کی یاد میں تعزیتی جلسہ منعقد
علی گڑھ, 4 نومبر (ہ س)۔ فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے شعبہ اپلائیڈ کیمسٹری میں پروفیسر فیض محمد (سبکدوش) کی یاد میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا، جن کا گزشتہ 24 اکتوبر 2025 کو انتقال ہوگیا تھا۔ پروفیسر محمد مزمل (پرنسپل، ذاکر حسین کالج آ
شعبہ اپلائیڈ کیمسٹری میں پروفیسر فیض محمد کی یاد میں تعزیتی جلسہ منعقد


علی گڑھ, 4 نومبر (ہ س)۔ فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے شعبہ اپلائیڈ کیمسٹری میں پروفیسر فیض محمد (سبکدوش) کی یاد میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا، جن کا گزشتہ 24 اکتوبر 2025 کو انتقال ہوگیا تھا۔

پروفیسر محمد مزمل (پرنسپل، ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی) اور پروفیسر نثار احمد (ڈین، فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی) نے پروفیسر فیض محمد کی علمی و تحقیقی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

سابق چیئرمین پروفیسر علی محمد اور پروفیسر ایچ ایس راٹھور نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کو ایک ممتاز محقق، استاد اور ہمہ جہت شخصیت کا حامل قرار دیا۔ ڈاکٹر انعام الدین، ڈاکٹر یاسر عظیم، اور ڈاکٹر فرمان علی نے بھی مرحوم کے ساتھ اپنے ذاتی تجربات بیان کیے اور ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

شعبہ کے چیئرمین پروفیسر رئیس احمد نے پروفیسر فیض محمد کی علمی زندگی اور شعبہ اپلائیڈ کیمسٹری کے فروغ میں ان کی نمایاں خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ جلسہ میں پروفیسر آصف علی خان (ریٹائرڈ)، پروفیسر ابو نصر، پروفیسر ایم زیڈ اے رفیقی سمیت دیگر اساتذہ، عملہ کے اراکین اور ریسرچ اسکالرز نے شرکت کی۔ دو منٹ کی اجتماعی خاموشی کے ساتھ تعزیتی جلسہ اختتام کو پہنچا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande