چیوڑلہ حادثہ : مہلوکین کے پسماندگان کو فی کس 7 لاکھ ایکس گریشیا، زخمیوں کو دولاکھ کی امداد
حیدرآباد ،4 نومبر(ہ س)۔ وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکرنے چیوڑلہ مرزا گوڑہ گاؤں میں پیش آئے بس اورٹرک کے تصادم کے واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی ہدایت دی ہے۔ وزیرٹرانسپورٹ نے چیوڑلہ ہاسپٹل پہنچ کرزخمیوں کے علاج کی معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے زخمیوں کو ہر
چیوڑلہ حادثہ : مہلوکین کے پسماندگان کو فی کس 7 لاکھ ایکس گریشیا، زخمیوں کو دولاکھ کی امداد


حیدرآباد ،4 نومبر(ہ س)۔ وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکرنے چیوڑلہ مرزا گوڑہ گاؤں میں پیش آئے بس اورٹرک کے تصادم کے واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی ہدایت دی ہے۔ وزیرٹرانسپورٹ نے چیوڑلہ ہاسپٹل پہنچ کرزخمیوں کے علاج کی معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے زخمیوں کو ہرممکن مدداورموثرعلاج کا بھروسہ دلایا۔ پونم پربھاکرنے مہلوکین کے پسماندگان کوفی کس7 لاکھ روپئے ایکس گریشیاکااعلان کیاجبکہ زخمیوں کودولاکھ روپئے کی امداد دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے پانچ لاکھ روپئے ایکس گریشیا جبکہ آرٹی سی سے دولاکھ روپئے کی امداد دی جائے گی۔ زخمیوں کو فی کس دولاکھ ایکس گریشیا کااعلان کرکے پونم پربھاکرنے کہا کہ زخمیوں کے علاج کی ذمہ داری حکومت قبول کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی وجوہات کا پتہ چلانے تحقیقات کاآغازکیا گیا ہے ۔ بس حادثہ میں 19 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے جن میں 8 مرداورایک کمسن شامل ہیں۔ پونم پربھاکر نے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں سیاسی فائدہ کی کوشش افسوسناک ہے۔ انہوں نے سیاسی پارٹیوں کومشورہ دیا کہ وہ حکومت سے تعاون کی بجائے سیاسی بیانات سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ سڑک کی عدم توسیع کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ پونم پربھاکرکے مطابق ٹپرکا ڈرائیوررانگ روٹ سے آرہا تھا جس سے یہ حادثہ پیش آیا۔ انہوں نے آرٹی سی ایم ڈی ناگی ریڈی سے فون پربات کی اورانہیں مقام حادثہ پہنچنے کی ہدایت دی۔ وزیرآئی ٹی سریدھربابواوررکن کونسل مہیندر ریڈی کے ہمراہ پونم پربھاکرنے چیوڑلہ ہاسپٹل پہنچ کرزخمیوں کی عیادت کی۔ انہوں نے ڈاکٹرس سے کہا کہ پوسٹ مارٹم کی جلد تکمیل کرکے نعشوں کوورثاء کے حوالے کیاجائے۔ نعشوں کی منتقلی کیلئے حکام کو ذمہ داری دی گئی ہے۔ پونم پربھاکرنے معمولی زخمی مریضوں سے تفصیلات حاصل کیں۔انہوں نے کہاکہ آرٹی سی ،پولیس اور محکمہ صحت کے عہدیداربہترتال میل کے ساتھ زخمیوں کی مدد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ کے بعد خاطیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور مستقبل میں حادثات کی روک تھام کیلئے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande