مہاراشٹر میں بعض امراض کے علاج کیلئے دس لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی: فڑنویس
مہاتما پھولے اسکیم کے تحت 2,399 بیماریوں کیلئے پانچ لاکھ علاج ممبئی، 4 نومبر (ہ س)مہاراشٹر حکومت نے صحت کے شعبے میں بڑا قدم اٹھاتے ہوئے بعض سنگین امراض کے علاج کیلئے دس لاکھ روپے تک کی مالی مدد دینے کا فیصلہ کیا
CABINET APPROVES TEN LAKH AID FOR SEVERE AILMENTS


مہاتما

پھولے اسکیم کے تحت 2,399 بیماریوں کیلئے پانچ لاکھ علاج

ممبئی،

4 نومبر (ہ س)مہاراشٹر حکومت نے صحت کے شعبے میں بڑا قدم

اٹھاتے ہوئے بعض سنگین امراض کے علاج کیلئے دس لاکھ روپے تک کی مالی مدد دینے کا فیصلہ

کیا ہے۔ یہ اعلان وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے منگل کو کابینہ میٹنگ کے بعد میڈیا

سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں مختلف محکموں سے متعلق 21 اہم فیصلوں

کی منظوری دی گئی۔

فڑنویس

نے کہا کہ مہاتما پھولے جن آروگیہ یوجنا کے تحت 2,400 بیماریوں کو شامل کیا گیا ہے

جن میں 2,399 امراض کیلئے مریضوں کو پانچ لاکھ روپے تک مفت علاج فراہم کیا جاتا

ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ایسے مریض جو انتہائی مہنگی بیماریوں سے دوچار ہیں، ان کیلئے

مالی امداد کی حد بڑھا کر دس لاکھ روپے تک کردی گئی ہے تاکہ علاج میں سہولت پیدا

ہو۔

مزید

بتایا گیا کہ ویرار تا علی باغ ملٹی پرپز ٹرانسپورٹ کوریڈور کیلئے حکومت نے قرض

گارنٹی کی منظوری دی ہے، جس کے تحت HUDCO کا قرض اراضی کے حصول پر خرچ کیا جائے گا۔

وزیر

اعلیٰ نے کہا کہ شولاپور ضلع کے موضع کمبھاری (جنوبی شولاپور) میں غیر منظم ورکروں

کیلئے پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت 30 ہزار رہائشی یونٹس کی تعمیر کیلئے انکم ٹیکس،

عطیات اور غیر زرعی ٹیکس میں رعایت فراہم کی گئی ہے۔

کابینہ

نے ضلع واشیم کے موضع ویگول (منوڑہ) میں عقیدت مندوں اور یاتریوں کیلئے سہولیات

تعمیر کرنے غرض سے 1.52 ہیکٹر زمین بطور مفت گرانٹ دینے کی منظوری بھی دی۔ اسی طرح

پونے کے گھوڈانڈی (شرور) میں ضلع و ایڈیشنل سیشن کورٹ، سینئر سول عدالت اور پبلک

پراسیکیوٹر آفس قائم کرنے کی منظوری دی گئی اور مطلوبہ اسامیاں پیدا کرنے کا فیصلہ

کیا گیا۔

اجلاس میں

یہ بھی طے پایا کہ اورنگ آباد کے پٹیھن مقام پر سینئر سطح کی سول جج عدالت قائم کی

جائے گی اور اس کیلئے درکار عدالتی عملہ بھی فراہم کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا

کہ کابینہ نے آج مجموعی طور پر 21 فیصلوں پر مہر ثبت کی ہے۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande