
حیدرآباد ،4 نومبر(ہ س)۔ تلنگانہ کے ضلع کریم نگراورضلع نلگنڈہ میں دوبس حادثات کا ایک اورواقعہ پیش آیاجس میں 19افراد زخمی ہوگئے۔ ضلع کریم نگر کے تماپورمنڈل کے رینوکنٹہ پل کے قریب صبح 5 بجے سے پہلے مٹ پلی ڈپوکی آرٹی سی بس ایک ٹریکٹر سے پیچھے سے ٹکراگئی۔ اس حادثہ میں 15 مسافرشدید زخمی ہوئے،جنہیں کریم نگرہاسپٹل منتقل کیا گیا۔دوسری جانب نلگنڈہ ضلع کے بگاباوی گوڑم کے قریب ایک پرائیویٹ ٹراویلس کی بس نے ٹریکٹرکوٹکرماردی،جس کے نتیجہ میں ٹریکٹر میں سوارچارافرادشدید زخمی ہوگئے۔ان حادثات سے اضلاع تلنگانہ کی عوام میں ایک قسم کاڈراورہیبت بیٹھ گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق