گرلز اسکول کی طالبہ نے بین الاقوامی تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتا
گرلز اسکول کی طالبہ نے بین الاقوامی تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتا علی گڑھ، 4 نومبر (ہ س)۔ اے ایم یو کے گرلز اسکول کی طالبہ اریبا ملک (جماعت نہم-سی) نے 25ویں انٹرنیشنل اوپن کُکّی وون کپ تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ حاصل کر کے
اربیہ اعزاز حاصل کرتے ہوئے


گرلز اسکول کی طالبہ نے بین الاقوامی تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتا

علی گڑھ، 4 نومبر (ہ س)۔ اے ایم یو کے گرلز اسکول کی طالبہ اریبا ملک (جماعت نہم-سی) نے 25ویں انٹرنیشنل اوپن کُکّی وون کپ تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ حاصل کر کے ادارے کا نام روشن کیا۔ یہ مقابلہ ککّی وون کوریا ہیڈکوارٹرز اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے اشتراک سے 9 تا 12 اکتوبر نئی دہلی میں منعقد ہوا۔ اس بین الاقوامی چیمپیئن شپ میں مختلف ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جس میں مس اریبا ملک کی کامیابی قابل قدر رہی۔

محترمہ آمنہ ملک، پرنسپل اے ایم یو گرلز اسکول نے اریبا ملک کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی محنت اور نظم و ضبط کی ستائش کی۔ انہوں نے اس سلسلہ میں مسٹر وسیم احمد (انچارج کھیل) اور فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز، مس شالینی چوہان اور مس سیما زیتون کی رہنمائی اور تعاون کو بھی سراہا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande