
حیدرآباد ، 3 نومبر (ہ س)۔ آج صبح 6 بجے کے قریب تلنگانہ کے رنگا یڈی ضلع میں چیویلا کے قریب سڑک کے حادثے میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب چیویلا منڈل کے مرزاگوڑا میں حیدرآباد-بجا پور شاہراہ پر مسافروں سے بھری ایک بس ایک ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ اس ٹکر سے بس کے دائیں جانب کا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق ڈمپر بس پر الٹ گیا۔ بس میں 70 کے قریب مسافر تھے۔ ان میں سے زیادہ تر مسافر چھٹی کے بعد حیدرآباد واپس آرہے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ ان میں طلباء کی تعداد زیادہ ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے بہت سے لوگوں کی حالت نازک ہے۔ ڈمپرکا ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اب تک 10 لاشوں کو چیولا اسپتال لے جایا گیا ہے۔
حادثے کے بعد ، مقامی ڈرائیوروں نے مدد کی اور مسافروں کو بس سے باہر لے گئے۔ اس حادثے کی وجہ سے ، چیولا۔ وقار آباد روڈ پر جام لگ گیا۔ پولیس موقع پرموجود ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ مقامی رکن اسمبلی اور وزیر موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ 20 سے زیادہ شدید زخمی مسافروں کو حیدرآباد پہنچایا جارہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد