ریاسی پولیس نے چار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔
جموں, 24 نومبر (ہ س)۔ ضلع پولیس ریاسی نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے معمول کی چیکنگ میں چار افراد کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے 8.2 گرام ہیروئن (چِٹّا) برآمد کی۔تفصیلات کے مطابق ایک کار زیر نم
Police


جموں, 24 نومبر (ہ س)۔

ضلع پولیس ریاسی نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے معمول کی چیکنگ میں چار افراد کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے 8.2 گرام ہیروئن (چِٹّا) برآمد کی۔تفصیلات کے مطابق ایک کار زیر نمبرجےکے08بی 0490 جسے جوگیندر سنگھ ولد کشمیر سنگھ سکنی تاررو، کالا کوٹ، راجوری چلا رہا تھا، سیارلی چیک پوسٹ پر پنتھال سے کٹرا کی جانب آتے ہوئے روکی گئی۔ گاڑی کی تلاشی کے دوران تین دیگر افراد بھی موجود پائے گئے جن کی شناخت محمد فرید ولد منشی خان سکنہ دھرامن، کوٹرنکہ، راجوری ،محمد یاسر ولد محمد قیوم، الطاف حسین ولد نور حسین سکنہ کوٹرنکہ، راجوری کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس نے ملزمان کی ذاتی تلاشی کے دوران 8.2 گرام ہیروئن (چِٹّا) برآمد کی، جس کے بعد ایف آئی آر نمبر 317/2025 زیر دفعات 8/21/22/29 این ڈی پی ایس ایکٹ تھانہ کٹرا میں درج کر کے چاروں ملزمان کو گرفتار اور گاڑی کو ضبط کر لیا گیا۔

ایس ایس پی ریاسی پرم ویر سنگھ نے کہا کہ ضلع پولیس ریاسی منشیات کے کاروبار کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر کاربند ہے اور نوجوانوں کو منشیات کے بڑھتے ہوئے خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande