ٹرمپ انتظامیہ کا خفیہ طور پر یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا منصوبہ
واشنگٹن،19نومبر(ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ خفیہ طور پر روس کے ساتھ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ایک نئے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روس اور یوکرین کی جنگ کے خاتمے کا 28 نکات پر مشتمل روڈ میپ ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا
ٹرمپ انتظامیہ کا خفیہ طور پر یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا منصوبہ


واشنگٹن،19نومبر(ہ س)۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ خفیہ طور پر روس کے ساتھ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ایک نئے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روس اور یوکرین کی جنگ کے خاتمے کا 28 نکات پر مشتمل روڈ میپ ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے میں یوکرین میں امن اور سیکیورٹی گارنٹی شامل ہے، جبکہ یورپ کی سلامتی اور مستقبل میں امریکا کے روس اور یوکرین سے تعلقات کے معاملات بھی شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نئے منصوبے کی قیادت کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خصوصی ایلچی نے روسی سفیر اور یوکرینی صدر کے سیکیورٹی ایڈوائزر سے بھی منصوبے پر بات چیت کی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاوس حکام نے تجاویز پر یورپی حکام سے بھی چیت کی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande