میانمار میں سائبر کیفے فراڈ کا گڑھ بن گئے، 346 غیر ملکی گرفتار
نیپیداو (میانمار)، 19 نومبر (ہ س): ۔ میانمار کی فوج نے تھائی لینڈ کی سرحد پر ایک سائبر کیفے پر چھاپہ مار کر 346 افراد کو گرفتار کر لیا۔ فوج نے کہا کہ ایسے فراڈ کے مراکز جنگ زدہ میانمار کے سرحدی علاقوں میں بڑے پیمانے پر موجود ہیں۔ ان مراکز میں کام
میانمار میں سائبر کیفے فراڈ کا گڑھ بن گئے، 346 غیر ملکی گرفتار


نیپیداو (میانمار)، 19 نومبر (ہ س): ۔

میانمار کی فوج نے تھائی لینڈ کی سرحد پر ایک سائبر کیفے پر چھاپہ مار کر 346 افراد کو گرفتار کر لیا۔ فوج نے کہا کہ ایسے فراڈ کے مراکز جنگ زدہ میانمار کے سرحدی علاقوں میں بڑے پیمانے پر موجود ہیں۔ ان مراکز میں کام کرنے والے سائبر کرائم میں ملوث افراد دنیا بھر میں انٹرنیٹ صارفین کو نشانہ بناتے ہیں۔ کچھ کو رومانوی تعلقات کا لالچ دیا جاتا ہے، دوسروں کو اپنے پیسے دوگنا کرنے کے وعدوں سے دھوکہ دیا جاتا ہے۔ یہ افراد سالانہ اربوں ڈالر کا فراڈ کر رہے ہیں۔

بنگلہ دیشی اخبار ڈیلی اسٹار نے میانمار کے سرکاری خبر رساں ادارے دی گلوبل نیو لائٹ آف میانمار کا حوالہ دیتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میانمار کی فوجی حکومت پر طویل عرصے سے یہ الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ وہ اس معاملے پر آنکھیں بند کر رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کے دباو¿ کے تحت میانمار حکومت فروری سے اس طرح کی کارروائی پر زور دے رہی ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران کریک ڈاو¿ن میں تیزی آئی ہے۔

دریں اثناء میانمار سے 317 غیر ملکی شہریوں کو ان کی متعلقہ حکومتوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ دی گلوبل نیو لائٹ آف میانمار کے مطابق، ان میں 269 ہندوستانی شہری، 31 لاو¿شین شہری، 16 ویتنامی شہری اور ایک جنوبی کوریا کا شہری شامل ہے۔ یہ سبھی غیر قانونی طور پر میانمار میں داخل ہوئے تھے اور چھپتے ہوئے شوے کوکو گاو¿ں پہنچے تھے۔ ان تمام کو وطن واپسی کے قانونی عمل کے مطابق میانمار-تھائی لینڈ فرینڈشپ برج II کے ذریعے ان کے آبائی ممالک بھیجا گیا ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande