
سرینگر 17 نومبر(ہ س )۔
دہلی دھماکے کے بعد کشمیر خاص کر سرینگر شہر میں تلاشی اور سیکورٹی چیکنگ کو بڑھا دیا گیا ہے۔ دراصل دہلی دھماکے کے بعد اس معاملے کو لے کر کشمیر کے کئ علاقوں سے درجنوں لوگوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ جن میں کئ ڈاکٹر بھی شامل ہیں ۔اس دوران اگرچہ پوچھ گچھ کے بعد کئ ڈاکٹروں کو رہا بھی کیا گیا ہے۔تاہم تلاشیاں لگاتار جاری ہیں۔کئ گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ جن گھروں کے لوگ پہلے دہشت گردی سے وابستہ رہے ہیں یا جیلوں سے رہا ہو چکے ہیں۔ وہیں سرینگر شہر میں ہر ضلع سے آنے والی گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہے۔ جبکہ جگہ پر ناکے بٹھائے گۓ ہیں۔ ہر آنے جانے والوں کی تلاشی کرنے کے بعد ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir