
سرینگر 17 نومبر (ہ س):۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سعودی عرب کے مدینہ منورہ میں آج علی الصبح ہندوستانی عمرہ زائرین کو لے جانے والی بس کے المناک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب 46 حاجیوں کو لے کر مکہ سے مدینہ جاتے ہوئے بس ایک ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ رپورٹس بتاتی ہیں کہ ٹکرکے نتیجے میں 45 ہندوستانی زائرین ہلاک ہوئے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir