الیکشن کمیشن نے جانبداری دکھائی، سرکاری مشینری کا غلط استعمال ہوا : شرد پوار
بہار انتخابات میں جمہوری اقدار کو نقصان پہنچا، پارلیمنٹ اجلاس میں اپوزیشن کے ساتھ معاملہ اٹھائیں گے ممبئی، 15 نومبر (ہ س)۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار گروپ) کے صدر شرد پوار نے بہار اسمبلی انتخابات
SHARAD PAWAR    QUESTIONS FAIRNESS OF BIHAR ELECTIONS


بہار انتخابات میں

جمہوری اقدار کو نقصان پہنچا، پارلیمنٹ اجلاس میں اپوزیشن کے ساتھ معاملہ اٹھائیں

گے

ممبئی، 15 نومبر (ہ

س)۔

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار

گروپ) کے صدر شرد پوار نے بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا

کہ انتخابی عمل میں حکمران اتحاد اور الیکشن کمیشن دونوں نے اپنی ذمہ داریوں کو

پامال کیا۔ ان کے مطابق، انتخابات کے دوران سرکاری مشینری کا غلط استعمال ہوا اور

ووٹروں کو متاثر کرنے کے لیے مالی مراعات دی گئیں۔

ہفتے کے روز میڈیا

نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پوار نے کہا کہ بہار میں جو کچھ دیکھنے کو ملا، وہ

مہاراشٹر کے تجربات سے مختلف نہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اقتدار میں بیٹھے

لوگوں نے ووٹ حاصل کرنے کے لیے خواتین ووٹروں میں 10 ہزار روپے تقسیم کیے، مگر الیکشن

کمیشن نے اس پر کوئی نوٹس نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی بے ضابطگیاں جمہوری

ڈھانچے کے لیے خطرہ ہیں اور ان کا سدباب ضروری ہے۔

پوار نے مزید کہا کہ

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں بھی اسی طرح کے واقعات پیش آئے تھے، جن کے نتائج

عوام کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری سے غافل رہا

تو عوامی اعتماد متزلزل ہو جائے گا، جو جمہوریت کے لیے اچھا شگون نہیں۔

انہوں نے اعلان کیا

کہ پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں اس مسئلے کو تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ اٹھایا

جائے گا تاکہ انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔

مہاراشٹر کے آئندہ

بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پوار نے کہا کہ پارٹی کے ضلعی و تعلقہ سطح کے قائدین

کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دوست جماعتوں سے رابطہ کر کے مقامی سطح پر سمجھوتے طے کریں۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد اور تعاون کا فیصلہ زمینی حالات کو مدنظر رکھ کر کیا جائے

گا۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande