مہاراشٹر میں حکمران اتحاد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کشیدگی ، پالگھر میں شیو سینا، این سی پی اور دیگرجماعتیں بی جے پی کی مخالف
ممبئی، 15 نومبر (ہ س)۔ مہاراشٹر میں حکمران اتحاد کے اندر بلدیاتی انتخابات کے پیشِ نظر اختلافات ابھر کر سامنے آ رہے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، شیو سینا (شندے گروپ) اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اجیت پوار دھڑا) پر
RIFT SURFACES IN   RULING CAMP OVER LOCAL POLL STRATEGY


ممبئی، 15 نومبر (ہ

س)۔

مہاراشٹر میں حکمران اتحاد کے اندر بلدیاتی

انتخابات کے پیشِ نظر اختلافات ابھر کر سامنے آ رہے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی

جے پی)، شیو سینا (شندے گروپ) اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اجیت پوار دھڑا) پر

مشتمل حکومت کئی اضلاع میں سیاسی ہم آہنگی برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا کر رہی

ہے۔

ذرائع کے مطابق، بی

جے پی کے ساتھ ’’فطری اتحاد‘‘ کے باوجود شیو سینا (شندے گروپ) نے کئی بلدیاتی

حلقوں میں پارٹی کے خلاف امیدوار کھڑے کر دیے ہیں۔ پالگھر ضلع کی دہانو میونسپل

کونسل میں شیو سینا (شندے گروپ) اور دیگر جماعتوں نے بی جے پی کے خلاف محاذ بنا لیا

ہے۔

نندوربار میں بھی ایسی

ہی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں شیو سینا کے ایم ایل اے چندرکانت راگھونشی اور این

سی پی (اجیت پوار گروپ) کے ضلع صدر ڈاکٹر ابھیجیت مور کے درمیان ایک اہم ملاقات

ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے بی جے پی کے اثر کو محدود کرنے کے لیے مشترکہ

انتخابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

اسی دوران شیو سینا

(شنڈے دھڑا) کے ارکانِ اسمبلی کی ایک خفیہ میٹنگ وزیر سنجے شرساٹ کی رہائش گاہ پر

منعقد ہوئی، جس میں اورنگ آباد ضلع کے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر تفصیلی

گفتگو ہوئی۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ بی جے پی کو رسمی طور پر اتحاد کی پیشکش

بھیجی جائے گی۔ اگر بی جے پی مثبت جواب دے تو انتخابی تعاون برقرار رکھا جائے گا،

تاہم منفی جواب کی صورت میں شیو سینا نے اکیلے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande