نوگام دھماکہ: ایل جی سنہا نے اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی
سرینگر، 15 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو نوگام پولیس اسٹیشن دھماکے میں زخمی ہونے والوں سے ملنے کے لئے اجالا سائگنس اسپتال کا دورہ کیا۔ ایل جی نے زخمیوں کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور انہیں ہر ممکن مدد کا یقین
تصویر


سرینگر، 15 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو نوگام پولیس اسٹیشن دھماکے میں زخمی ہونے والوں سے ملنے کے لئے اجالا سائگنس اسپتال کا دورہ کیا۔ ایل جی نے زخمیوں کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور انہیں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ وہ نوگام پولیس اسٹیشن کے اندر حادثاتی دھماکے کے بعد جموں سے آج دوپہر سری نگر پہنچے۔ وہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب کے لیے پولیس کنٹرول روم ہیڈ کوارٹر بھی گۓ۔اس حادثاتی دھماکے میں ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کے ایک افسر، نائب تحصیلدار اور ایک درزی سمیت نو افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ فرید آباد دہشت گردی کے ماڈیول سے پکڑے گئے دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ تھانے کے اندر غلطی سے پھٹنے سے 31 افراد دیگر زخمی ہو گئے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande