لداخ کے ایل جی نے نوگام حادثے پر دکھ کا اظہار کیا
لداخ کے ایل جی نے نوگام حادثے پر دکھ کا اظہار کیا جموں، 15 نومبر (ہ س)۔ لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کویندر گپتا نے سرینگر کے نوگام پولیس اسٹیشن میں پیش آئے ہولناک دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی اور
LG ladakh


لداخ کے ایل جی نے نوگام حادثے پر دکھ کا اظہار کیا

جموں، 15 نومبر (ہ س)۔ لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کویندر گپتا نے سرینگر کے نوگام پولیس اسٹیشن میں پیش آئے ہولناک دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نوگام پولیس اسٹیشن میں ہونے والا المناک دھماکہ انتہائی دل خراش ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی ہے اور زخمیوں کی فوری شفایابی کے لیے دعاگو ہوں۔

جمعہ کی رات پولیس اسٹیشن میں اس وقت زور دار دھماکہ ہوا جب اہلکار ایک بڑے ذخیرۂ بارودی مواد سے نمونے حاصل کرنے کا عمل انجام دے رہے تھے۔ یہ بارودی مواد حال ہی میں بے نقاب کیے گئے وائٹ کالر ٹیرر ماڈیول سے ضبط کیا گیا تھا۔حکام کے مطابق دھماکہ اتفاقی نوعیت کا تھا، جبکہ واقعے کی تفتیش مزید جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande