اندور میں 23 نومبر سے 5 دسمبر تک چلے گا اگنی ویر بھرتی کا عمل
اندور، 15 نومبر (ہ س)۔ فوج کے بھرتی دفتر مہو نے بتایا کہ بھرتی سال 26-2025 کے لیے اگنی ویر بھرتی ریلی کا انعقاد دیوی اہلیہ یونیورسٹی، اسپورٹس کمپلیکس، اندور میں 23 نومبر 2025 سے 5 دسمبر 2025 تک کیا جائے گا۔ اس ریلی میں اندور اور اجین ڈویژن کے 15 اض
اندور میں 23 نومبر سے 5 دسمبر تک اگنی ویر بھرتی ریلی کا انعقاد


اندور، 15 نومبر (ہ س)۔ فوج کے بھرتی دفتر مہو نے بتایا کہ بھرتی سال 26-2025 کے لیے اگنی ویر بھرتی ریلی کا انعقاد دیوی اہلیہ یونیورسٹی، اسپورٹس کمپلیکس، اندور میں 23 نومبر 2025 سے 5 دسمبر 2025 تک کیا جائے گا۔ اس ریلی میں اندور اور اجین ڈویژن کے 15 اضلاع — آگر مالوا، علی راج پور، بڑوانی، برہان پور، دیواس، دھار، جھابوا، اندور، کھنڈوا، کھرگون، مندسور، نیمچ، رتلام، شاجا پور اور اجین — کے وہ امیدوار حصہ لے سکتے ہیں جنہوں نے اگنی ویر آن لائن جنرل امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ضلع روزگار افسر پریتی بالا سستے نے ہفتہ کو بتایا کہ امتحان میں کامیاب امیدواروں کو ریلی ایڈمٹ کارڈ ای میل اور انڈین آرمی کی ویب سائٹwww.joinindianarmy.nic.in پر بھیج دئے گئے ہیں۔ امیدوار ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ تمام اصل دستاویزات اور رنگین تصاویر لے کر حاضر ہو کر ریلی میں حصہ لے سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابی عمل مکمل طور پر اہلیت کی بنیاد پر ہوگا۔ لہٰذا امیدوار کسی بھی شخص پر بھروسہ نہ کریں جو فوج میں بھرتی کا جھوٹا وعدہ کرتا ہے۔ امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ایڈمٹ کارڈ میں دی گئی تمام ہدایات کو بغور پڑھیں اور ان پر عمل کریں۔ مزید معلومات کے لیے امیدوار فوج بھرتی دفتر، مہو سے فون نمبر 7648815570 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande