حکومت جموں توی گولف کورس سدھرا کو ملک کی ممتاز گولف منزل کے طور پر اُبھارنے کے لیے پرعزم ہے۔عمر عبداللہ
حکومت جموں توی گولف کورس سدھرا کو ملک کی ممتاز گولف منزل کے طور پر اُبھارنے کے لیے پرعزم ہے۔عمر عبداللہ جموں، 15 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ حکومت جموں توی گولف کورس سدھرا کو ملک کی ممتاز گولف منزل کے طور پر اُب
CM


حکومت جموں توی گولف کورس سدھرا کو ملک کی ممتاز گولف منزل کے طور پر اُبھارنے کے لیے پرعزم ہے۔عمر عبداللہ

جموں، 15 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ حکومت جموں توی گولف کورس سدھرا کو ملک کی ممتاز گولف منزل کے طور پر اُبھارنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات پیرا گلائیڈر تربیتی کورس کی تکمیل پر منعقدہ اعزازی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ اگرچہ سرینگر، پہلگام اور گلمرگ میں گولف ٹورنامنٹس منعقد ہو رہے ہیں، تاہم جموں کے گولف کورس کی صلاحیت کو اس انداز میں فروغ نہیں دیا گیا، جس کی وہ حقیقی معنوں میں مستحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں کا گولف کورس نہایت خوبصورت اور اعلیٰ معیار کا ہے۔ ہم اسے مزید ترقی دیں گے، زیادہ ٹورنامنٹس منعقد کریں گے اور جے ٹی جی سی کو قومی سطح پر ایک نمایاں گالف مقام کے طور پر ابھاریں گے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ حکومت جموں خطے کو معاشی طور پر مضبوط بنانے اور اسے قومی سیاحتی نقشے پر اعلیٰ مقام دلانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا جموں سے وعدہ مضبوط ہے۔ خواہ جموں شہر ہو، اس کے گردونواح یا صوبے کے دور دراز علاقے—ہماری کوشش ہے کہ یہاں کے لوگوں کو صرف تحفظ ہی نہیں بلکہ خوشحالی بھی ملے۔ کئی اقدامات کیے جا چکے ہیں اور مزید اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ جموں میں سیاحت کی بے پناہ گنجائش موجود ہے، ورثہ سیاحت، مذہبی سیاحت، سرحدی سیاحت اور ایڈونچر ٹورازم،جنہیں منظم طریقے سے فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزید سیاحوں کو یہاں لانا ہوگا، سہولیات میں بہتری لانی ہوگی اور خطے کی مکمل سیاحتی صلاحیت کو اُجاگر کرنا ہوگا۔ گولف کورس کے قیام کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں ہمیں یہاں گولف کورس بنانے کا خیال پہلے کیسے آیا، لیکن جموں اس کا مستحق تھا۔ انہوں نے جموں میں حال ہی میں شروع کی گئی نئی سیاحتی سہولیات، بالخصوص جدید ٹورسٹ بس خدمات کی بھی تعریف کی۔ آج جو بس شروع کی گئی ہے، جو بارڈر ٹورازم سے جڑی ہوئی ہے، ایک اہم قدم ہے۔ ہم ہمیشہ کہتے رہے ہیں کہ جموں کی سیاحت کو ہر محاذ پر پروان چڑھانا ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande