کانگریس نے بہار میں این ڈی اے کی زبردست جیت پر سوال اٹھائے
نئی دہلی، 15 نومبر (ہ س)۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے بہار اسمبلی انتخابات میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی زبردست جیت کو ناقابل یقین قرار دیتے ہوئے پورے انتخابی عمل کو مشتبہ قرار دیا۔ وینوگوپال نے ہفتہ کو یہاں میڈیا کے نمائندوں
Congress raises questions over NDA landslide victory in Bihar


نئی دہلی، 15 نومبر (ہ س)۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے بہار اسمبلی انتخابات میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی زبردست جیت کو ناقابل یقین قرار دیتے ہوئے پورے انتخابی عمل کو مشتبہ قرار دیا۔

وینوگوپال نے ہفتہ کو یہاں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ بہار کے یہ انتخابی نتائج ہم سب کے لئے ناقابل یقین ہیں۔ 90 فیصد کے اس طرح کے اسٹرائک ریٹ کی تاریخ میں کوئی نظیر نہیں ہے۔

کانگریس ان نتائج کے اعداد وشمار جمع کر رہی ہے اور نتائج کا مکمل تجزیہ کر رہی ہے۔ ایک یا دو ہفتے میں پارٹی ٹھوس شواہد پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پورا انتخابی عمل مشکوک ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن پر جانبداری اور شفافیت کے فقدان کا الزام لگایا۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande