بھوپال اور اندور سمیت مدھیہ پردیش کے 13 اضلاع شدید سردی کی گرفت میں، موسم 4 دن تک اسی طرح برقرار رہنے کا امکان
بھوپال اور اندور سمیت مدھیہ پردیش کے 13 اضلاع شدید سردی کی گرفت میں، موسم 4 دن تک اسی طرح برقرار رہنے کا امکان بھوپال، 13 نومبر (ہ س)۔ ویسٹرن ڈسٹربنس اور پہاڑوں پر ہورہی برفباری کے باعث ہواوں کا رخ شمالی ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے مدھیہ پردیش میں درج
ایم پی موسم فائل فوٹو


بھوپال اور اندور سمیت مدھیہ پردیش کے 13 اضلاع شدید سردی کی گرفت میں، موسم 4 دن تک اسی طرح برقرار رہنے کا امکان

بھوپال، 13 نومبر (ہ س)۔ ویسٹرن ڈسٹربنس اور پہاڑوں پر ہورہی برفباری کے باعث ہواوں کا رخ شمالی ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے مدھیہ پردیش میں درجہ حرارت میں تیزی سے کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے اور سردی کا اثر بھی بڑھ گیا ہے۔ اب رات کے ساتھ دن میں بھی سردی محسوس ہونے لگی ہے۔ غالباً پہلی بار نومبر کے پہلے پکھواڑے میں بھوپال، اندور سمیت کئی شہروں میں لگاتار پانچ دنوں تک شدید سردی کی صورتحال بنی ہوئی ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق موسم کا یہ مزاج اگلے تین سے چار دنوں تک برقرار رہ سکتا ہے۔

انوپ پور اور بالا گھاٹ میں پچھلے دو دنوں سے ’کولڈ ڈے‘ کی صورتحال ہے اور جمعرات کو بھی یہی الرٹ برقرار ہے۔ محکمۂ موسمیات نے جمعرات کو اندور، راجگڑھ، بھوپال، شاجاپور، سیہور، نیواڑی، ٹیکم گڑھ، چھترپور، پنّا، ستنا، میہر، امریا اور سیونی میں ’کولڈ ویو‘ چلنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔ اگلے چار دنوں تک موسم اسی طرح رہنے کا امکان ہے۔

موسمیات کے ماہر پی کے شاہ نے بتایا کہ اس بار ہمالیہ خطے میں ویسٹرن ڈسٹربنس ایک ہفتہ پہلے ہی فعال ہو گئے ہیں۔ اس وجہ سے جموں و کشمیر، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں برفباری جاری ہے۔ شمال سے جنوب کی طرف بہنے والی ہواوں کا اثر مدھیہ پردیش پر بھی پڑ رہا ہے، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ نومبر کے پہلے پکھواڑے میں غالباً پہلی بار کم از کم درجہ حرارت اتنا نیچے گیا ہے۔ عام طور پر نومبر کے آخر میں کہیں کہیں سرد لہر کی صورتحال بنتی تھی۔ کسی موثر مغربی ڈسٹربنس کے شمالی ہندوستان میں سرگرم ہونے پر ہواوں کے رخ میں تبدیلی سے درجہ حرارت میں معمولی اضافہ متوقع ہے، مگر فی الحال اگلے تین سے چار دنوں تک موسم کا یہی حال رہنے کی پیشین گوئی ہے۔

بدھ کے روز بھوپال، اندور اور راجگڑھ میں شدید سرد لہر جبکہ سیہور، شاجاپور، ریوا اور شہڈول اضلاع میں سرد لہر کا اثر رہا۔ صوبے میں رات کا سب سے کم درجۂ حرارت 7 ڈگری سیلسیس راجگڑھ میں ریکارڈ کیا گیا۔ بدھ کے دن کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 30.5 ڈگری سیلسیس کھنڈوا میں درج کیا گیا۔ ملاج کھنڈ میں سرد دن (کولڈ ڈے) کی صورتحال رہی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande