
نئی دہلی، 13 نومبر (ہ س): عام آدمی پارٹی (آپ) کے رہنماؤں اور کونسلروں نے جمعرات کو دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کی میٹنگ میں دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی آلودگی کے خلاف احتجاج کیا۔
عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما اور دہلی میونسپل کارپوریشن میں قائد حزب اختلاف انکش نارنگ کی قیادت میں، تمام اے اے پی کونسلر ماسک پہن کر ایوان میں پہنچے اور آلودگی کے مسئلہ پر فوری بحث کا مطالبہ کیا۔
انکش نارنگ نے ایوان میں کہا کہ دہلی کی ہوا زہریلی ہے۔ عوام کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ بچے اور بوڑھے بیمار ہو رہے ہیں لیکن حکومت خاموش ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ میئر نے عوامی سوالات سے گریز کرتے ہوئے آلودگی پر بحث کا مطالبہ کرتے ہی ایوان کو ملتوی کردیا۔
اپوزیشن لیڈر نے سوال کیا کہ دہلی کے لوگ کب تک اس زہریلی ہوا میں سانس لینے پر مجبور رہیں گے، حکومت کو جواب دینا چاہیے کہ آلودگی پر قابو پانے کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی