
ڈوڈہ میں پولیس نے مکان مالکان کو کرایہ داروں کی تفصیلات جمع کرنے کا حکم جاری کیا
جموں، 13 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں جاری دہشت گردی مخالف آپریشن چھٹے روز بھی پوری شدت کے ساتھ جاری رہا۔ پولیس نے مارے گئے دہشت گردوں اور ان کے معاونین سے وابستہ گھروں پر مسلسل چھاپہ ماری کارروائیاں انجام دیں۔ اس دوران متعدد مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے احتیاطی طور پر حراست میں لیا گیا ہے۔
پولیس نے تمام مکان مالکان کو سختی سے ہدایت دی ہے کہ وہ آئندہ دو روز کے اندر اپنے کرایہ داروں کی مکمل تفصیلات متعلقہ پولیس تھانہ میں جمع کرائیں، بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اسی کے ساتھ پولیس نے لوڈ اسپیکر کے ذریعے اعلانات کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے کرایہ داروں کی معلومات فوری طور پر پولیس کے ساتھ شیئر کریں تاکہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی یا دہشت گرد نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر