
نئی دہلی، 11 نومبر(ہ س)۔ کے دن علم و دانش کے علمبردار، مجاہدِ آزادی، مفکرِ اسلام اور ہندستان کے پہلے وزیرِ تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد رحمہ اللہ اس دنیا میں تشریف لائے تھے۔ مولانا آزاد نے تعلیم کو محض حصولِ روزگار کا ذریعہ نہیں بلکہ قوم کی بقا، ترقی اور آزادی کا سب سے مو¿ثر ہتھیار قرار دیا۔ ان کا یقین تھا کہ اگر تعلیم ہر بچے تک پہنچ جائے تو غلامی ہمیشہ کے لیے مٹ جائے گی۔یومِ پیدائش مولانا ابوالکلام آزاد کے موقع پر جماعت اسلامی ہند دہلی کے امیر، محترم سلیم اللہ خان صاحب نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن ہمیں اس حقیقت کی یاد دلاتا ہے کہ قوموں کی تعمیر قلعوں سے نہیں بلکہ کتابوں سے ہوتی ہے۔ تعلیم وہ چراغ ہے جو نسلوں کے راستے منور کرتا ہے اور جہالت کے اندھیروں کو مٹا دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا آزاد کی زندگی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ علم، آزادی اور اتحاد ایک مضبوط قوم کی بنیاد ہیں۔ ان کی جدوجہد، ان کا ویڑن اور ان کی تعلیمی خدمات آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ سلیم اللہ خان صاحب نے تمام اہلِ وطن کو مولانا آزاد کے یومِ پیدائش کی مبارکباد دیتے ہوئے اپیل کی کہ ہم سب ان کے نظریات کو سمجھیں، ان پر عمل کریں اور تعلیم کو ہر گھر تک پہنچانے کا عزم کریں۔امیرِ حلقہ نے آخر میں کہا کہ حقیقی خراجِ عقیدت یہی ہے کہ ہم مولانا ابوالکلام آزاد کے خوابوں کو حقیقت میں بدلیں — ایک ایسی قوم جو تعلیم یافتہ، بااخلاق اور باعزم ہو۔مولانا ابوالکلام آزاد کی یومِ پیدائش کے موقع پر جب میں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے مولانا کے مزار پر پہنچا تو افسوس کے ساتھ یہ منظر دیکھنے کو ملا کہ مزار کا دروازہ بند تھا۔ انتظامیہ کی یہ ذمہ داری تھی کہ کم از کم اس خاص موقع پر دروازہ کھول کر عوام کو اپنے محبوب رہنما کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا موقع دیتی۔ اس غفلت پر وہاں موجود افراد نے افسوس کا اظہار کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais