بہار کے سہسرام میں آر جے ڈی امیدواروں نےاسٹرانگ روم میں گنتی شروع ہونے سے پہلے ٹرک پہنچنے کو لیکر ہنگامہ
پٹنہ، 13 نومبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد اب تمام اضلاع میں ووٹوں کی گنتی کی تیاریاں جاری ہیں۔ دریں اثنا جمعرات کے روزعظیم اتحاد اور دیگر پارٹیوں کے امیدواروں اور ان کے حامیوں نے روہتاس ضلع کے صدر مقام سہسرام کے تکیہ
بہار کے سہسرام میں آر جے ڈی امیدواروں نےاسٹرانگ روم میں گنتی شروع ہونے سے پہلے ٹرک پہنچنے کو لیکر ہنگامہ


پٹنہ، 13 نومبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد اب تمام اضلاع میں ووٹوں کی گنتی کی تیاریاں جاری ہیں۔ دریں اثنا جمعرات کے روزعظیم اتحاد اور دیگر پارٹیوں کے امیدواروں اور ان کے حامیوں نے روہتاس ضلع کے صدر مقام سہسرام کے تکیہ بازار واقع بازار سمیتی احاطے میں اسٹرانگ روم کے باہر ہنگامہ کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسٹرانگ روم کے اندر سی سی ٹی وی کیمرہ کو اچانک بند کر دیا گیا ہےاور ایک خالی ٹرک میں ای وی ایم لایا گیا ہے۔

ہنگامہ اس وقت شروع ہوا جب عظیم اتحاد کے امیدواروں کو پتہ چلا کہ اسٹرانگ روم کے اندر لگے سی سی ٹی وی کیمرہ اچانک بند ہوگیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی شام کے اندھیرے میں ایک ٹرک بغیر کسی جانچ کے اسٹرانگ روم احاطہ کے اندر داخل ہوگیا۔ اس پر دینارہ کے آرجے ڈی امیدوار راجیش یادو اور سہسرام کے آرجے ڈی امیدوار ستیندر ساہ اپنے حامیوں کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور انتظامیہ کے خلاف زبردست نعرہ بازی شروع کر دی ۔ وہ اسٹرانگ روم کے ٹھیک سامنے دھرنا پر بیٹھ گئے۔ امیدواروں نے ضلع انتظامیہ پر ای وی ایم کو تبدیل کرنے کی سازش کرنے کا الزام لگایا۔ آر جے ڈی امیدوار راجیش یادو نے کہا، ابھی ایک خالی ٹرک داخل ہوا، جس میں ای وی ایم تھے۔ شکایات کے باوجود انتظامیہ سننے کو تیار نہیں ہے۔ سی سی ٹی وی کیمرہ بند پایا گیا، واضح طور پر کھیل جاری ہے۔ اس دوران ستیندر شاہ نے کہا کہ ٹرک رات کو اسٹرانگ روم میں کیوں داخل ہوا؟ سی سی ٹی وی بند ہے، یہ ای وی ایم کو تبدیل کرنے کی سازش ہے۔عظیم اتحاد روہتاس میں تمام سات سیٹوں پر جیت رہی ہے، اور یہ شکست کے خوف سے کیا جا رہا ہے۔

کافی دیر تک ہنگامہ جاری رہا جس کے بعد روہتاس کے ایس پی روشن کمار اور ڈی ایم اڈیتا سنگھ اپنی ٹیم کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے۔ ٹرک کا معائنہ کیا گیا، اور صرف خالی ڈبے ملے۔ ڈی ایم اڈیتا سنگھ نے امیدواروں کو سمجھانے کی کوشش کی اور کہا کہ اگر کوئی شک ہے تو سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جائے گی۔ ایس ڈی ایم آشوتوش رنجن نے کرگہرکے کانگریس امیدوار سنتوش کمار مشرا کو بتایا کہ یہ خالی بکس ووٹوں کی گنتی کے بعد ای وی ایم رکھنے کے لیے ہیں، جو 10 نومبر تک آنا تھا لیکن تاخیر سے پہنچی ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande