آل اومنی بس اونرز ایسوسی ایشن کا فیصلہ ، آج سے اومنی بسیں کیرالہ، کرناٹک اور پڈوچیری کے لیے نہیں چلیں گی
چنئی، 10 نومبر (ہ س)۔ اومنی بس اونرز ایسوسی ایشن نے کیرالہ حکومت کی کاروائی کے خلاف آج شام 5 بجے سے تامل ناڈو سے کیرالہ، کرناٹک اور پڈوچیری کے لیے چلنے والی اومنی بسوں کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن سے مداخلت ک
No bus to Kerala, Karnataka & Pondicherry: All Omni Bus Owners Ass


چنئی، 10 نومبر (ہ س)۔ اومنی بس اونرز ایسوسی ایشن نے کیرالہ حکومت کی کاروائی کے خلاف آج شام 5 بجے سے تامل ناڈو سے کیرالہ، کرناٹک اور پڈوچیری کے لیے چلنے والی اومنی بسوں کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن سے مداخلت کرکے کیرالہ اور کرناٹک حکومتوں سے بات کرنے کی درخواست کی ہے۔

درحقیقت، پچھلے کچھ دنوں میں کیرالہ کے ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے اچانک تمل ناڈو کی 30 سے زیادہ بسوں کو ضبط کر لیا ہے اور مسافروں کو بیچ راستے سے اترنے پر مجبور کر دیا ہے۔ مزید یہ کہ ان بسوں پر 70 لاکھ روپے تک کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

آل اومنی بس اونرز ایسوسی ایشن نے واقعے کی مذمت کی ہے۔ تمل ناڈو میں آل اومنی بس ایسوسی ایشن نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اب نہ صرف تمل ناڈو اور کیرالہ کے درمیان بلکہ کرناٹک، آندھرا پردیش اور پڈوچیری کی ریاستوں کے درمیان بھی اومنی بسیں چلانا بند کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج شام سے تمل ناڈو اور کیرالہ کے درمیان اومنی بس آپریشن بند کر دیا جائے گا۔

ایک بیان میں، ایسوسی ایشن نے کہا،”تمل ناڈو سے کیرالہ جانے والی 100 سے زیادہ اومنی بسوں کو اچانک ضبط کر لیا گیا۔ اسی طرح، کرناٹک کے ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے بھی گزشتہ سات دنوں میں تمل ناڈو کے رجسٹریشن نمبروں والی 60 سے زیادہ اومنی بسوں کو ضبط کیا ہے۔ اس کے علاوہ ، ہر بس پر 2.2 لاکھ روپے تک کا جرمانہ عائد کیا گیاہے۔ مجموعی طور پر 1.15کروڑ روپے جرمانے کی صورت میں جمع کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کے 2021 میں جاری کردہ”آل انڈیا ٹورسٹ پرمٹ“ کے مطابق، آج تک تمل ناڈو میں پڑوسی ریاستوں کی بسوں سے روڈ ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ اس لیے پڑوسی ریاستیں دلیل دے رہی ہیں کہ وہ بھی وصول رہی ہیں۔ اس اچانک کارروائی کی وجہ سے آپریٹرز ٹیکس اور جرمانہ ،دونوں ادا کرنے سے قاصر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے نتیجے میں، کیرالہ، کرناٹک، آندھرا پردیش، پڈوچیری اور تمل ناڈو کی تمام انجمنوں نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ10نومبر کو شام 5بجے سے تمل ناڈو، کیرالہ، کرناٹک اور پڈوچیری کے درمیان اومنی بسیں نہیں چلیں گی۔ اومنی بس اونرز ایسوسی ایشن نے تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ پر زور دیا کہ وہ پڑوسی ریاستوں کیرالہ اور کرناٹک سے بات کریں اور ان ریاستوں کیبسوں کو روڈ ٹیکس سے مستثنیٰ کریں اور پڑوسی ریاستوں میں بسوں کو چلانے کے لیے ایک ہموار راستہ بنائیں۔

چونکہ تمل ناڈو اور کیرالہ کے درمیان پبلک ٹرانسپورٹ پہلے ہی معطل کر دی گئی ہے ،اب اومنی بس اونرز ایسوسی ایشن کے اس فیصلے سے اس روٹ پر بشمول تمل ناڈو سے ایپن مندر تک سفر کرنے والے تمام مسافروں کو کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande