
کٹھوعہ پولیس نے 74 گمشدہ موبائل فون برآمد کیے
جموں، 10 نومبر (ہ س)۔ عوامی فلاح و بہبود کی ایک نمایاں پہل کے تحت کٹوعہ پولیس نے 74 برآمد شدہ موبائل فون اُن کے حقیقی مالکان کو واپس کر دیے۔ ان موبائل فون کی مجموعی مالیت تقریباً پندرہ لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ موبائل فون، جن میں کئی مہنگے ایپل آئی فون بھی شامل ہیں، ضلع کے مختلف علاقوں سے برآمد کیے گئے۔ مذکورہ فون کی گمشدگی یا چوری کی شکایات مختلف تھانوں میں درج تھیں، جنہیں پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تلاش کر کے بازیاب کیا۔
ضلع پولیس ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک باضابطہ تقریب کے دوران ایس ایس پی کٹوعہ موہیتا شرما نے یہ موبائل فون اُن کے مالکان کے حوالے کیے۔ اس موقع پر ایس ایس پی موہیتا شرما نے کہا کہ پولیس شہریوں کے گمشدہ و مسروقہ سامان کی بازیابی کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ مستقبل میں بھی ایسے عوامی مفاد کے اقدامات کو مزید مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے گمشدہ یا چوری شدہ سامان کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو فراہم کریں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر