
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کی صدارت میں وزراء کونسل کی میٹنگ منعقد
بھوپال، 10 نومبر (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کی صدارت میں وزراء کونسل کی میٹنگ پیر کو وزارت میں ہوئی۔ وزراء کونسل نے مکھیہ منتری لاڈلی بہنا یوجنا کے تحت دی جانے والی ماہانہ مالی امدادی رقم 1250 روپے سے بڑھا کر 1500 روپے کیے جانے کی منظوری دی ہے۔
ریاستی حکومت کے وزیر چیتنیہ کشیپ نے کابینہ کے فیصلے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ مارچ 2023 سے 1000 روپے ماہانہ مالی امداد کے ساتھ یہ اسکیم شروع کی گئی تھی۔ ستمبر 2023 سے 1250 روپے ماہانہ مالی امداد دی جا رہی ہے۔ مکھیہ منتری لاڈلی بہنا یوجنا میں 250 روپے کا اضافہ کر کے نومبر 2025 سے 1500 روپے ماہانہ مالی امداد دیے جانے کی منظوری دی گئی ہے۔اس اسکیم میں 250 روپے کا اضافہ کیے جانے پر مالی سال 26-2025 میں 1793 کروڑ 75 لاکھ روپے کے اضافی بجٹ کی ضرورت ہوگی۔ مالی سال 26-2025 کے لیے 20,450 کروڑ 99 لاکھ روپے کا ممکنہ خرچ متعین کیا گیا ہے۔
وزراء کونسل نے اومکاریشور میں ایکاتم دھام پروجیکٹ کے تحت کیے جانے والے کاموں کے لیے اشاریہ میں چھوٹ دیے جانے اور آچاریہ شنکر میوزیم ’’ادویت لوک‘‘ کی تعمیر کے لیے نظر ثانی شدہ لاگت 2424 کروڑ 369 لاکھ روپے کی منظوری دی ہے۔
محکمہ ثقافت کی جانب سے اومکاریشور میں ایکاتم دھام پروجیکٹ کے تحت آچاریہ شنکر کا 108 فٹ بلند دھات سے تیار مجسمہ نصب کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی آچاریہ شنکر کی زندگی اور فلسفے پر مبنی شنکر میوزیم (ادویت لوک) کی تعمیر، آچاریہ شنکر انٹرنیشنل ویدانت انسٹی ٹیوٹ، ادویت نیلیَم وغیرہ کی تعمیر کے کام کیے جائیں گے۔ یہ تمام تعمیراتی کام ایم پی ٹی سی کے ذریعے انجام دیے جائیں گے۔اس کے لیے جون 2025 میں 2195 کروڑ 54 لاکھ روپے کی انتظامی منظوری جاری کی گئی تھی۔ وزراء کونسل نے نظر ثانی شدہ لاگت 2424 کروڑ 369 لاکھ روپے کی منظوری دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن