نواپاڑہ ضمنی انتخاب میں ای وی ایم چوری کے الزامات بے بنیاد، چیف الیکٹورل آفیسر نے دعووں کو مسترد کیا
بھونیشور، 10 نومبر (ہ س)۔ اڈیشہ کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) آر این۔گوپالن نے نواپاڑہ اسمبلی ضمنی انتخاب سے قبل ایک سیاسی پارٹی کی طرف سے ای وی ایم چوری اور غیر قانونی نقل و حمل کے الزامات کو مکمل طور پر خارج کرتے ہوئے انہیں ”بے بنیاد اور ناممک
EVM theft in Nuapada by-election baseless: CEO


بھونیشور، 10 نومبر (ہ س)۔ اڈیشہ کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) آر این۔گوپالن نے نواپاڑہ اسمبلی ضمنی انتخاب سے قبل ایک سیاسی پارٹی کی طرف سے ای وی ایم چوری اور غیر قانونی نقل و حمل کے الزامات کو مکمل طور پر خارج کرتے ہوئے انہیں ”بے بنیاد اور ناممکن“ قرار دیا گیاہے۔

گوپالن نے واضح کیا کہ نواپاڑہ میں استعمال کی جا رہی تمام الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں ضلع کے طے شدہ مقامی گودام سے ہی لی گئی ہیں، کسی دوسرے ضلع، خاص طور پر گنجام ضلع سے کوئی ای وی ایم نہیں بھیجی گئی۔

بھونیشور میں ایک پریس کانفرنس میں، سی ای او نے کہا کہ ای وی ایم صرف نواپاڑہ ویئرہاوس میں ہی رکھی جاتی ہے اور استعمال کی جاتی ہے۔ دوسرے اضلاع میں رکھی ای وی ایم کو ہاتھ بھی نہیں لگایا گیا ہے۔ یہ دعویٰ کہ نواپاڑہ کلکٹر نے گنجام سے ای وی ایم منگوائی بالکل غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع گنجام میں دو ای وی ایم ویئرہاوس ہیں، جو پورے مہینے تک سیل رہے اور انہیں معمول کے معائنے کے لیے بھی نہیں کھولا گیا۔چیف الیکٹورل آفیسر نے کہا کہ شکایت ملنے کے بعد ان کے دفتر اور الیکشن کمیشن نے گنجام کے دونوں ویئر ہاوسز کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی۔

انہوں نے کہا،”ہم نے ذاتی طور پر ویڈیو ریکارڈنگ کا جائزہ لیا اور پایا کہ دونوں گودام مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ کسی بھی ای وی ایم کی نقل و حرکت نہیں ہوئی ہے۔“گوپالن نے وضاحت کی کہ اڈیشہ کے تمام 30 اضلاع میں ای وی ایم کے لیے اسٹرانگ روم بنائے گئے ہیں، جن کی نگرانی سخت حفاظتی پروٹوکول کے تحت کی جاتی ہے۔ ہر تین ماہ بعد، تمام تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی موجودگی میں معائنہ کیا جاتا ہے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے معائنہ کی ویڈیو گرافی بھی کی جاتی ہے۔

سی ای او نے یہ بھی کہا کہ ای وی ایم کی نقل و حمل کا عمل مکمل طور پر معیاری اور قابل شناخت ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب کسی ای وی ایم کو مرمت یا تبدیل کرنے کے لیے بھیجا جاتا ہے تو راستے پر موجود ہر پولیس اسٹیشن کو اس کی اطلاع دی جاتی ہے اور گاڑی کی مکمل تفصیلات شیئر کی جاتی ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ کسی بھی کلکٹر یا افسر کے لیے الیکشن کمیشن کی اجازت کے بغیر ای وی ایم منتقل کرنا تکنیکی اور انتظامی طور پر ناممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ ای وی ایم سیکورٹی سسٹم انتہائی شفاف اور کثیرجہتی ہے۔ کسی بھی سطح پر غیر مجاز سرگرمی کی گنجائش نہیں ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande