بہار کے داناپور میں کچا مکان گرا، شوہر، بیوی اور تین بچوں کی موت
پٹنہ، 10 نومبر (ہ س)۔ بہار کے داناپور اسمبلی حلقہ میں دیر رات ہوئے حادثے میں ایک خاندان کے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ دیارا کے اکِل پور تھانہ علاقے کے مانس نیا پاناپور 42 پٹی میں پیش آیا۔ یہاں ایک کچے مکان کے گرنے سے مکان کے مالک سمیت پانچ
اس مکان کی تعمیر اندرا آواس یوجنا کے تحت ہوئی تھی۔


پٹنہ، 10 نومبر (ہ س)۔ بہار کے داناپور اسمبلی حلقہ میں دیر رات ہوئے حادثے میں ایک خاندان کے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ دیارا کے اکِل پور تھانہ علاقے کے مانس نیا پاناپور 42 پٹی میں پیش آیا۔ یہاں ایک کچے مکان کے گرنے سے مکان کے مالک سمیت پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ داناپور، بہار کی راجدھانی سے تقریباً 14 کلومیٹر دور واقع ہے۔

گاوں والوں کے مطابق، مکان کے گرنے کی آواز سنتے ہی سب سے پہلے پڑوسی موقع پر پہنچے اور پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس اور مقامی لوگوں کے تعاون سے ملبہ ہٹایا گیا اور سب کو باہر نکالا گیا، تب تک ان کی موت واقع ہو چکی تھی۔

یہ حادثہ ببلو خان (32) کے خاندان کے ساتھ پیش آیا۔ ببلو، اندرا آواس یوجنا کے تحت بنے اس مکان میں اپنی بیوی روشن خاتون (30)، بیٹا محمد چاند (10)، بیٹی رخسار (12) اور چاندنی (2) کے ساتھ رہ رہے تھے۔ حادثے کے وقت پانچوں سو رہے تھے۔ تھانہ انچارج ونود نے حادثے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاشیں داناپور سب ڈویژنل اسپتال بھیج دی گئی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande