نئی دہلی، 9 اکتوبر (ہ س)۔ نائب صدر سی پی۔ رادھا کرشنن 11 اکتوبر کو ایک دن کے دورے پر بہار آئیں گے۔ وہ بہار کے سارن ضلع میں ان کے آبائی گاؤں سیتاب دیارہ میں بھارت رتن لوک نائک جے پرکاش نارائن کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔
نائب صدر کے سیکرٹریٹ نے جمعرات کو ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ سی پی رادھا کرشنن سیتاب دیارہ میں لوک نائک جے پرکاش نارائن کے آبائی گھر جائیں گے اور انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے اور لوک نائک جے پرکاش نارائن نیشنل میموریل پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے۔ وہ لوک نائک جے پرکاش نارائن کی اہلیہ پربھاوتی دیوی کی یاد میں قائم کردہ سیتاب دیارہ میں پربھاوتی لائبریری کا بھی دورہ کریں گے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی