فرخ آباد، 9 اکتوبر (ہ س) ۔
اترپردیش کے فرخ آباد ضلع کے محمد آباد علاقے میں محمد آباد فضائی پٹی سے ٹیک آف کے دوران ایک نجی چارٹر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں دو پائلٹوں سمیت پانچ افراد سوار تھے۔ سب محفوظ ہیں۔
حکام کے مطابق نجی چارٹر طیارہ محمد آباد کی فضائی پٹی سے اڑان بھرتے وقت رن وے سے پھسل کر قریبی جھاڑیوں میں جا گرا۔ طیارے میں ایک بیئر کمپنی کے ایم ڈی اجے اروڑہ، ایس بی آئی اہلکار سمیت شرما، ڈی پی او راکیش ٹکو اور پائلٹ کیپٹن نصیب ومل اور پر تیک فرنانڈیز سوار تھے۔ یہ سب اس حادثے میں بال بال بچ گئے۔ طیارہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ