مدھیہ پردیش حکومت ممنوعہ کف سیرپ سے مربوط کسی بھی قصوروار کو نہیں بخشے گی: موہن یادو
وزیر اعلیٰ نے ناگپور میں زیر علاج بچوں کی حالت دریافت کی ۔کہا، تمل ناڈو حکومت تعاون نہیں کر رہی ہے بھوپال، 9 اکتوبر (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ ریاستی حکومت ممنوعہ کف سیرپ کے استعمال معاملے سے متعلق کسی بھی قصوروار کو نہیں بخش
وزیر اعلیٰ نے ناگپور میں زیر علاج بچوں کی حالت دریافت کی


وزیر اعلیٰ نے ناگپور میں زیر علاج بچوں کی حالت دریافت کی ۔کہا، تمل ناڈو حکومت تعاون نہیں کر رہی ہے

بھوپال، 9 اکتوبر (ہ س)۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ ریاستی حکومت ممنوعہ کف سیرپ کے استعمال معاملے سے متعلق کسی بھی قصوروار کو نہیں بخشے گی۔ انہوں نے جمعرات کو مہاراشٹر کے ناگپور پہنچ کر مختلف اسپتالوں میں زیر علاج بچوں کی خیریت دریافت کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تمل ناڈو حکومت تعاون نہیں کر رہی ہے۔

مدھیہ پردیش میں زہریلے کف سیرپ کی وجہ سے اب تک 22 بچوں کی موت ہو چکی ہے اور کچھ اب بھی ناگپور کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ تمل ناڈو کی دوا ساز کمپنی کے ذمہ دار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مدھیہ پردیش حکومت انسانی اور انتظامی دونوں بنیادوں پر کارروائی جاری رکھے گی۔

چھندواڑہ ضلع کے گاروک پوار کا ناگپور میڈیکل کالج، امبیکا وشوکرما نیو ہیلتھ سٹی اسپتال میں علاج چل رہا ہے، جب کہ کنال یدوونشی اور ہرش یدوونشی کا علاج ناگپور ایمس میں کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے جمعرات کو ناگپور کا دورہ کیا اور ان اسپتالوں میں زیر علاج بچوں کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ان کے اہل خانہ سے بھی بات کی۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ناگپور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی اموات تمل ناڈو میں تیار ہونے والی ایک دوا کے استعمال کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ مدھیہ پردیش پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ بدقسمتی سے تمل ناڈو حکومت متوقع تعاون فراہم نہیں کر رہی ہے۔ تمل ناڈو کے ڈرگ کنٹرولر کو ضابطوں کے مطابق دوا ساز کمپنی سے تفتیش کرنی چاہیے۔ مدھیہ پردیش حکومت کے ذریعہ رینڈم سیمپل لیکر ضروری جانچ کی گئی اور چھندواڑہ کے ڈاکٹر سمیت دیگر مجرموں کو معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ ڈرگ کنٹرولر کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مریضوں کو کمپنی کی ممنوعہ دوا تجویز کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو حکومت کو قواعد کے مطابق سخت کارروائی کرنی چاہئے۔ اب تک کی تحقیقات میں مینوفیکچرنگ کی ایک بنیادی غلطی سامنے آئی ہے۔ بچوں کو ناقص دوا پلائی گئی جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گئے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی تمل ناڈو حکومت کی رپورٹ آئی، مدھیہ پردیش حکومت نے کف سیرپ پر پابندی لگا دی۔ دوا ساز کمپنی کے مالک کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ مدھیہ پردیش حکومت مستقبل میں بھی سخت کارروائی کرتی رہے گی۔ کسی بھی مجرم کو بخشا نہیں جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے سوال کیا کہ اس کمپنی کو ڈرگ لائسنس دینے کے ذمہ دار کون تھے؟ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ اتنی چھوٹی جگہ پر فیکٹری کیسے چلتی ہے اس پر سوال پوچھے جائیں۔ بغیر معائنہ کے لائسنس کی تجدید کیسے ہوئی؟ اس دوا ساز کمپنی کو دوبارہ انڈسٹری کا لائسنس کیسے دیا گیا؟ کوئی بھی سائٹ پر جا کر مشاہدہ کر سکتا ہے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے بچے اور خاندان اس کا شکار ہیں۔ ہماری ریاست کے بچوں کی موت ہوئی ہے۔ مدھیہ پردیش حکومت اس حساس معاملے میں جو بھی قصوروار پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی کرنے سے دریغ نہیں کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande