ممبئی،
8 اکتوبر (ہ س) برطانیہ کے وزیر اعظم کیر اسٹارمر اپنے عہدہ سنبھالنے کے بعد آج
صبح ہندوستان کے اپنے پہلے سرکاری دورے کے سلسلے میں ممبئی پہنچے۔ یہ دو روزہ دورہ
دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، سرمایہ کاری، دفاعی اور ثقافتی تعلقات کو مزید
مستحکم بنانے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔
چھترپتی
شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے پر وزیر اعظم اسٹارمر کا پرتپاک خیرمقدم
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس، نائب وزرائے اعلیٰ ایکناتھ شندے اور اجیت
پوار کے ساتھ ساتھ گورنر آچاریہ دیوورت نے کیا۔ ہوائی اڈے پر برطانوی وفد کے اعزاز
میں روایتی انداز میں استقبال کیا گیا۔
اسٹارمر
کے ہمراہ 120 سے زیادہ ارکان پر مشتمل ایک نمائندہ وفد آیا ہے، جس میں سرکردہ
کاروباری شخصیات، معروف جامعات کے وائس چانسلرز اور ثقافتی اداروں کے نمائندے شامل
ہیں۔ یہ دورہ ٹیکنالوجی، تعلیم اور پائیدار تجارت کے شعبوں میں شراکت داری بڑھانے
کے لیے برطانیہ کی نئی پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔
دورے کے
دوران وزیر اعظم اسٹارمر بدھ کے روز یش راج اسٹوڈیوز کا دورہ کریں گے، ممبئی کے
کوپریج گراؤنڈ میں فٹ بال میچ دیکھیں گے اور ممتاز بھارتی صنعت کاروں سے ملاقات کر
کے اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت کریں گے۔
ہندوستھان
سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے