جھنجھنو، 8 اکتوبر (ہ س)۔ راجستھان کے جھنجھنو ضلع کے مہرداسی گاو¿ں کے سارجنٹ سریندر موگا، جو آپریشن سندور میں شہید ہوئے تھے، کو ان کی عظیم قربانی کے لیے بعد از مرگ وایو سینا میڈل (بہادری) سے نوازا گیا۔ ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل امرپریت سنگھ نے 93ویں یوم فضائیہ کے موقع پر بدھ کو غازی آباد کے ہنڈن ائیربیس پر منعقدہ تقریب میں شہید کی اہلیہ سیما موگا کو یہ بہادری ایوارڈ پیش کیا۔
ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے بہادر خاتون سیما موگا نے فخر اور جذبات کے ساتھ کہا، ’مجھے فخر ہے کہ میرے شوہر نے ملک کی خدمت میں اپنی جان قربان کردی۔ سریندر موگا نے ہمیشہ کہا، ’ملک پہلے، باقی سب کچھ دوسرے۔‘ انہوں نے کہا،یہ ایوارڈ میرے شوہر کی بہادری اور قربانی کی علامت ہے۔ اس اعزاز نے پورے ضلع میں فخر اور پترراجیت کی لہر پھیلائی ہے۔‘فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل امرپریت سنگھ نے شہید سارجنٹ سریندر موگا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا،’سارجنٹ سریندر موگا جیسے بہادرجوان ہماری فضائیہ کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، ان کی قربانی اور لگن آنے والی نسلوں میں حب الوطنی کے جذبے کو ابھارتی رہے گی۔ ایسے سپاہیوں کی وجہ سے ہی ہماری قوم کی سرحدیں محفوظ اور سربلند ہیں۔
سارجنٹ سریندر موگا کا خاندان نسلوں سے مادر وطن کی خدمت کے لیے وقف ہے۔ شہید موگا کے والد شیشوپال موگا سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) سے ریٹائرڈ ہیں۔ ان کے چچا پیارے لال موگا ہندوستانی فوج سے ریٹائرڈ ہیں۔ ان کے سسر رامنیواس مل بھی ہندوستانی فضائیہ سے ریٹائرڈ ہیں۔ شہید کی والدہ نے کہا کہ میرے بیٹے نے وہ کیا جو ایک سپاہی کا فرض ہے، وہ ہمیشہ کہتا تھا کہ ایک ماں کا احسان اور ملک کی خدمت سب سے بڑا اثاثہ ہے۔
10 مئی 2025 کو سریندر موگا جموں و کشمیر کے ادھم پور سیکٹر میں آپریشن سندور کے دوران پاکستانی فضائی حملے میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔ حملے کے دوران انہوں نے اپنے ساتھیوں کی جان بچانے اور ضروری طبی امداد فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ شدید زخمی ہونے کے باوجود وہ اپنے فرض پر ثابت قدم رہے۔ وہ ہسپتال میں دوران علاج جام شہادت نوش کر گئے۔ ان کی تدفین 12 مئی 2025 کو ان کے آبائی گاو¿ں مہرداسی میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ کی گئی۔ فضائیہ کے اہلکاروں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
12 اگست کو، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مہرداسی گاو¿ں میں سریندر موگا کے گھر کا دورہ کیا۔ انہوںنے ان کی تصویر پر پھول چڑھائے۔ انہوں نے کہا کہ سارجنٹ موگا نے قوم کی حفاظت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ گاو¿ں کے اسکول کا نام سارجنٹ سریندر موگا کے نام پر رکھنے کا عمل اپنے آخری مراحل میں ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan