یوکرین کے بڑے حصے پر روس کا کنٹرول، کیف نے 1355 سے زائد فوجیوں کو کھو دیا
یوکرین کے بڑے حصے پر روس کا کنٹرول، کیف نے 1355 سے زائد فوجیوں کو کھو دیا ماسکو، 8 اکتوبر (ہ س)۔ روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فوجیوں نے حال ہی میں یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن کے دوران ڈونیٹسک پیپلز ریپبلک اور زاپوروزئے کے علاقے کے دو
روسی صدر  ولادیمیر پوتن


یوکرین کے بڑے حصے پر روس کا کنٹرول، کیف نے 1355 سے زائد فوجیوں کو کھو دیا

ماسکو، 8 اکتوبر (ہ س)۔ روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فوجیوں نے حال ہی میں یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن کے دوران ڈونیٹسک پیپلز ریپبلک اور زاپوروزئے کے علاقے کے دو گاوں کو آزاد کرایا ہے۔ دریں اثناء اعلیٰ فوجی حکام کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ روس نے اس سال لڑائی میں یوکرین کے بڑے علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ یہی نہیں گزشتہ روز 1355 سے زائد یوکرینی فوجی میدان جنگ میں مارے گئے۔

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس اور عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق، وزارت دفاع نے منگل کے روز کہا کہ روسی فوجیوں نے گزشتہ روز یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن کے ایک حصے کے طور پر ڈونیٹسک پیپلز ریپبلک اور زاپوروزئے علاقوں کے دو گاوں کو آزاد کرایا۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا، ’’ بیٹل گروپ ساوتھ کی اکائیوں نے فعال کارروائیوں کے ذریعے ڈونیٹسک پیپلز ریپبلک میں فیوڈوروکا کی بستی کو آزاد کرایا، اور بیٹل گروپ ایسٹ کی اکائیوں نے زاپوروزے علاقے میں نووواسلیوسکوئے بستی کو آزاد کرایا۔‘‘

صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ فوج نے اس سال یوکرین کے تقریباً 5000 مربع کلومیٹر علاقے پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے اور میدان جنگ کا مکمل تزویراتی کنٹرول برقرار رکھا ہے۔ پوتن نے اعلیٰ روسی فوجی کمانڈروں کے اجلاس میں بتایا کہ یوکرین کی افواج محاذ کے تمام شعبوں سے پسپائی اختیار کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیف روسی سرزمین پر بڑے پیمانے پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن اس سے ساڑھے تین سال سے زیادہ پرانی جنگ کی صورت حال میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ پوتن نے کہا کہ اس سال ہم نے تقریباً 212 بستیوں کو بھی آزاد کرایا ہے۔

روسی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل ویلری گیراسیموف نے اعلیٰ حکام کے اجلاس میں بتایا کہ روسی فوجی ہر سمت پیش قدمی کر رہے ہیں۔ دریں اثنا یوکرین میں فوجی آپریشن کے بارے میں جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق یوکرین کی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تمام فرنٹ لائن سیکٹرز میں روسی افواج کے ساتھ لڑائی میں 1,355 سے زائد فوجیوں کو کھو دیا ہے۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں یوکرینی ٹینک، بکتر بند فائٹنگ وہیکلز، جیمنگ اسٹیشنز، رجمنٹس، میکانائزڈ بریگیڈز، انفنٹری بریگیڈز، آرٹلری، آٹھ ڈپو، اسالٹ بریگیڈز اور نیشنل گارڈ بریگیڈز کو نقصان پہنچا ہے۔ روسی فوج نے یوکرین کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande