ٹرمپ نے کہا کہ امریکی ٹیرف سے امن معاہدوں میں مدد ملے گی
واشنگٹن، 9 اکتوبر (ہ س)۔ حماس اور اسرائیل کو غزہ میں امن کے لیے راضی کرنے میں کامیاب ہوتے دکھائی دے رہے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ٹیرف انہیں امن معاہدہ کرانے میں مدد کرتے ہیں۔ ٹیرف امن معاہدہ کرانے کی ان کی صلاحیت کا اہم حصہ ہیں۔ انہوں نے زو
بدھ کو یروشلم کے انڈیپینڈینس پارک میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے بقیہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے معاہدہ کرانے کی اپیل کرتے ہوئے  بینر لہرائے گئے ۔ تصویر: انٹرنیٹ میڈیا


واشنگٹن، 9 اکتوبر (ہ س)۔ حماس اور اسرائیل کو غزہ میں امن کے لیے راضی کرنے میں کامیاب ہوتے دکھائی دے رہے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ٹیرف انہیں امن معاہدہ کرانے میں مدد کرتے ہیں۔ ٹیرف امن معاہدہ کرانے کی ان کی صلاحیت کا اہم حصہ ہیں۔ انہوں نے زور دیکر کہاکہ امریکہ ان لوگوں کے ساتھ معاہدہ نہیں کرے گا جو لڑتے ہیں۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے ایک انٹر ویو میں کہا، ’’میں آپ کو بتا رہا ہوں کہ ٹیرف نے دنیا میں امن لا دیا ہے۔ ٹیرف آپ کو امن کا ایک شاندار راستہ دکھاتے ہیں اور لاکھوں لوگوں کی جان بچاتے ہیں۔‘‘ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے ٹیرف نے اس سال کے شروع میں ہندوستان اور پاکستان کو جنگ بندی پر راضی کرنے میں کردار ادا کیا۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ کی رات کہا کہ مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک اور وہ غزہ کی تعمیر نو میں مدد کریں گے۔ ہم اسے کامیاب بنانے اور اسے پرامن رکھنے میں ان کی مدد کریں گے۔ دریں اثنا اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹیریس نے کہا کہ اقوام متحدہ غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کی حمایت کرے گا۔ گوٹیریس نے کہا کہ اقوام متحدہ پائیدار اور اصولی انسانی امداد کی تقسیم میں اضافہ کرے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande