بیونس آئرس، 9 اکتوبر (ہ س): ارجنٹینا کی ایک عدالت نے بدھ کو ملک کی سابق نائب صدر اور ممتاز اپوزیشن لیڈر کرسٹینا فرنانڈیز ڈی کرچنر کے قتل کی کوشش کے معاملے میں مجرم ٹھہراتے ہوئے سزا سنائی، یہ حملہ سال 2022 میں ہوا تھا، جب وہ عہدے پر تھیں۔
عدالت نے فرنینڈو ساباگ مونٹیل جو برازیل کا شہری ہے اور ارجنٹینا میں مقیم تھا، کو قتل کی کوشش کے جرم میں 10 سال قید کی سزا سنائی۔ وہیں اس کی سابقہ گرل فرینڈ برینڈا اولیارٹے کو اس جرم میں ساتھی ہونے پر آٹھ سال قید کی سزا سنائی گئی۔
مونٹیل نے اس وقت کے سر کے ٹھیک پاس لوڈیڈ پستول تان کر ٹریگر دبایا تھا، لیکن گولی نہیں چلی، بعد میں اس نے عدالت میں قبول کیا کہ اس کا مقصد کرچنر کا قتل کرنا تھا۔
ملک کی سب سے بااثر سیاسی شخصیات میں شامل کرچنر پر ہوئے اس حملے نے ارجنٹینا کو ہلا کر رکھ دیا تھا اور بین الاقوامی سطح پر مذمت ہوئی تھی۔
غور طلب ہے کہ کرسٹینا کرچنر اس وقت ایک الگ کیس میں نظر بند ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن