وزیر اعظم نے برطانیہ کے وزیر اعظم کیر اسٹارمر کا بھارت میں پہلے سرکاری دورے پر خیرمقدم کیا
نئی دہلی،08اکتوبر(ہ س)۔وزیر اعظم نریندر مودی نے برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کا بھارت میں ان کے تاریخی پہلے دورے پر گرمجوشی سے خیرمقدم کیا، جو برطانیہ کی اب تک کے سب سے بڑی تجارتی وفد کے ساتھ آئے ہیں۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ وہ کل ہونے والی مل
وزیر اعظم نے برطانیہ کے وزیر اعظم کیر اسٹارمر کا بھارت میں پہلے سرکاری دورے پر خیرمقدم کیا


نئی دہلی،08اکتوبر(ہ س)۔وزیر اعظم نریندر مودی نے برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کا بھارت میں ان کے تاریخی پہلے دورے پر گرمجوشی سے خیرمقدم کیا، جو برطانیہ کی اب تک کے سب سے بڑی تجارتی وفد کے ساتھ آئے ہیں۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ وہ کل ہونے والی ملاقات کے منتظر ہیں تاکہ بھارت اور برطانیہ کے درمیان مضبوط اور باہمی خوشحال مستقبل کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھایا جا سکے۔وزیراعظم مودی نے ایکس پر لکھا:“وزیر اعظم کیئرا سٹارمر کو ان کے تاریخی پہلے بھارت دورے پر خوش آمدید کہتے ہیں، برطانیہ کی سب سے بڑی تجارتی وفد کے ساتھ۔ کل ہماری ملاقات کے منتظر ہیں تاکہ ہمارے مشترکہ وڑن یعنی مضبوط اور باہمی خوشحال مستقبل کو آگے بڑھایا جا سکے۔ برطانیہ کے وزیراعظم سر کیئر اسٹار مر دو روزہ دورے پر ہندوستان پہنچ گئے ہیں۔ وہ آج صبح ممبئی واقع چھتر پتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے، جہاں مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس ، نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے اور اجیت پوار اور مہاراشٹر کے گورنر آچاریہ دیوورت نے ان کا استقبال کیا۔ یہ وزیراعظم اسٹارمر کا ہندوستان کا پہلا آفیشیل دورہ ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande