وزیر اعظم مودی آج اور کل مہاراشٹر کے دورے پر
وزیر اعظم مودی آج اور کل مہاراشٹر کے دورے پر نئی دہلی، 8 اکتوبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی کا مہاراشٹر کا دو روزہ دورہ آج سے شروع ہو رہا ہے۔ نوی ممبئی پہنچنے کے بعد وہ سہ پہر تقریباً 3 بجے نئے تعمیر شدہ نوی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کا معائ
وزیر اعظم نریندر مودی


وزیر اعظم مودی آج اور کل مہاراشٹر کے دورے پر

نئی دہلی، 8 اکتوبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی کا مہاراشٹر کا دو روزہ دورہ آج سے شروع ہو رہا ہے۔ نوی ممبئی پہنچنے کے بعد وہ سہ پہر تقریباً 3 بجے نئے تعمیر شدہ نوی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کا معائنہ کریں گے۔ وہ تقریباً آدھے گھنٹے بعد ہوائی اڈے کا افتتاح کریں گے۔ ساتھ ہی وہ ممبئی میں مختلف پروجیکٹوں کی نقاب کشائی کریں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ اگلے دن وزیر اعظم مودی صبح 10 بجے کے قریب ممبئی میں برطانوی وزیر اعظم سر کیر اسٹارمر کی میزبانی کریں گے۔ دوپہر تقریباً 1.40 بجے دونوں لیڈر جیو ورلڈ سنٹر میں سی ای او فورم میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد تقریباً 2.45 بجے وہ گلوبل فنٹیک فیسٹ کے چھٹے ایڈیشن میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم کے دورے سے قبل کی شام ایک سرکاری ریلیز میں یہ جانکاری دی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande