نئی دہلی، 8 اکتوبر (ہ س)۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو 9 سے 11 اکتوبر تک گجرات کے دورے پر ہوں گی۔ اس دوران وہ سومناتھ مندر، گر نیشنل پارک، دوارکادھیش مندر کا دورہ کریں گی اور گجرات یونیورسٹی کے 71ویں کانووکیشن میں شرکت کریں گی۔
صدر کے سکریٹریٹ کے مطابق صدر جمہوریہ 9 اکتوبر کی شام راجکوٹ پہنچیں گی۔ 10 اکتوبر کو وہ سومناتھ مندر میں درشن اور آرتی کریں گی۔ اس کے بعد وہ گر نیشنل پارک کا دورہ کریں گی اور ساسن گر میں مقامی قبائلی برادری سے بات چیت کریں گی۔ 11 اکتوبر کو صدر جمہوریہ دوارکا میں دوارکادھیش مندر جائیں گی اور احمد آباد میں گجرات یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شرکت کریں گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد