پاکستان کے خیبرپختونخوامیں فوج کے آپریشن کے دوران11فوجی اور 19 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد،08اکتوبر(ہ س)۔خیبر پخونخوا کے ضلع اورکزئی میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 19 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آپریشن کے دوران پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف، میجر طیب راحت اور 9 دیگر جوان جاں بحق ہو گئے۔آئی ایس
پاکستان کے خیبرپختونخوامیں فوج کے آپریشن کے دوران11فوجی اور 19 دہشت گرد ہلاک


اسلام آباد،08اکتوبر(ہ س)۔خیبر پخونخوا کے ضلع اورکزئی میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 19 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آپریشن کے دوران پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف، میجر طیب راحت اور 9 دیگر جوان جاں بحق ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، جس میں فتنة الخوارج کے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ سیکورٹی فورسز کی بروقت اور موثر حکمتِ عملی کے نتیجے میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور 19 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔بیان میں مزید کہا گیا ’فائرنگ کے شدید تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف (عمر 39 سال، راولپنڈی) اور میجر طیب راحت (عمر 33 سال، راولپنڈی) نے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے موت کو گلے لگایا۔ان کے ساتھ نائب صوبیدار اعظم گل (خیبر)، نائیک عادل حسین (کرم)، نائیک گل امیر (ٹانک)، لانس نائیک شیر خان (مردان)، لانس نائیک طالش فراز (مانسہرہ)، لانس نائیک ارشاد حسین (کرم)، سپاہی طفیل خان (ملاکنڈ)، سپاہی عاقب علی (صوابی) اور سپاہی محمد زاہد (ٹانک) بھی ہلاک ہوئے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande