خصوصی عدالت میں اولی کابینہ کے دو وزرا کے خلاف بدعنوانی کیس کی سماعت
کاٹھمنڈو، 08 اکتوبر (ہ س)۔ نیپال کے انسداد بدعنوانی بیورو نے برطرف اولی حکومت کے دو وزراءکے خلاف بدعنوانی کے معاملے میں خصوصی عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔بیورو کمشنر جے بہادر چند کے مطابق یہ مقدمہ خصوصی عدالت میں دائر کیا گیا ہے اور فی الحال اس کا
خصوصی عدالت میں اولی کابینہ کے دو وزرا کے خلاف بدعنوانی کیس کی سماعت


کاٹھمنڈو، 08 اکتوبر (ہ س)۔ نیپال کے انسداد بدعنوانی بیورو نے برطرف اولی حکومت کے دو وزراءکے خلاف بدعنوانی کے معاملے میں خصوصی عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔بیورو کمشنر جے بہادر چند کے مطابق یہ مقدمہ خصوصی عدالت میں دائر کیا گیا ہے اور فی الحال اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ پوکھرا کے لیچی گارڈن علاقے میں زمین کے غلط استعمال سے متعلق رشوت ستانی کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔ خصوصی عدالت میں دو سابق وزراءسمیت سات افراد کے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اس گھوٹالے میں سابق وزراءراج کمار گپتا اور رنجیت شریستھا کو اہم ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ یہ معاملہ میڈیا میں منظر عام پر آنے کے بعد دونوں وزراءکو استعفیٰ دینے پر مجبور ہونا پڑا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande