ممبئی عالمی مالیاتی مرکز بنے گا : وزیر اعظم نریندر مودی
ممبئی ، 8 اکتوبر(ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ممبئی کو عالمی سطح کا مالیاتی مرکز بنانا حکومت کا ایک بڑا ہدف ہے۔ وہ نئی ممبئی میں ڈی بی پاٹل بین الاقوامی ہوائی اڈے کے پہلے مرحلے کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے تھ
وزیر اعظم


ممبئی

، 8 اکتوبر(ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ممبئی کو

عالمی سطح کا مالیاتی مرکز بنانا حکومت کا ایک بڑا ہدف ہے۔ وہ نئی ممبئی میں ڈی بی

پاٹل بین الاقوامی ہوائی اڈے کے پہلے مرحلے کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔

وزیر اعظم مودی نے اپنے دو روزہ مہاراشٹر دورے کے دوران 30 ہزار کروڑ روپے سے زائد مالیت کے

کئی ترقیاتی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔ ان میں نوی ممبئی ایئرپورٹ،

ممبئی میٹرو لائن 3 اور اسکل ڈیولپمنٹ سے متعلق مختلف پروگرام شامل ہیں۔

افتتاحی

تقریب میں گورنر رمیش بیس، وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس، نائب وزرائے اعلیٰ ایکناتھ

شندے اور اجیت پوار، اور مرکزی وزیر مملکت مرلیدھر موہول بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم

نے کہا کہ مہاراشٹر زراعت، صنعت اور خدمات کے شعبے میں ملک کی رہنمائی کر رہا ہے،

جبکہ سیاحت، خاص طور پر میڈیکل اور کانفرنس ٹورازم میں ترقی کے وسیع مواقع ہیں۔

انہوں

نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں مل کر بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے

پرعزم ہیں۔ ممبئی کوسٹل روڈ اور اٹل سیٹو جیسے منصوبوں نے روزانہ بیس ہزار گاڑیوں

کے سفر کا وقت اور ایندھن کے اخراجات میں کمی لائی ہے اور ماحولیاتی آلودگی میں بھی

کمی واقع ہوئی ہے۔

مودی نے

ممبئی کی میٹرو توسیع کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ دس سال پہلے صرف آٹھ کلومیٹر

کا نیٹ ورک اب 80 کلومیٹر تک بڑھ گیا ہے جو جلد 200 کلومیٹر تک پہنچے گا۔ انہوں نے

چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس اور لوک مانیا تلک ٹرمینس کی جدید کاری کو بھی ریاستی

ترقی کے لیے اہم سنگ میل بتایا۔

انہوں

نے کہا کہ پسماندہ طبقات کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اب تک غریبوں کے لیے

چار کروڑ مکانات تعمیر کیے جا چکے ہیں اور مزید تین کروڑ زیرِ تعمیر ہیں۔ پی ایم

سوانیدھی اسکیم کے تحت 90 لاکھ چھوٹے دکانداروں کو قرض فراہم کیا گیا، جن میں 13

لاکھ مہاراشٹر کے ہیں، اور اس سے ان کی آمدنی میں دو ہزار روپے ماہانہ اضافہ ہوا

ہے۔

مودی نے

بتایا کہ ان چھوٹے کاروباریوں نے 3.75 لاکھ کروڑ روپے کے ڈیجیٹل لین دین کیے، جس

سے ’ڈیجیٹل انڈیا‘ کو نئی توانائی ملی ہے۔ انہوں نے مہاراشٹر کی اسکل ڈیولپمنٹ اسکیم

کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ 10 لاکھ نوجوانوں کو تربیت دی جا رہی ہے۔

وزیر

اعظم نے ریزرو بینک کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین سے چار سال میں

آٹھ کروڑ نئی ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان جھوٹوں کے لیے

منہ توڑ جواب ہے جو روزگار نہ ہونے کی بات کر کے نوجوانوں کو گمراہ کرتے ہیں، کیونکہ

حقیقت یہ ہے کہ بھارت کی معیشت مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande