لبنانی عیسائی رہنما کی حزب اللہ کو وارننگ،جتنی جلدی ہوسکے ہتھیار حوالے کر دیں
لبنانی عیسائی رہنما کی حزب اللہ کو وارننگ،جتنی جلدی ہوسکے ہتھیار حوالے کر دیں مآرب، 8 اکتوبر (ہ س)۔ ممتاز لبنانی عیسائی سیاست داں سمیر جعجع نے حزب اللہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے ہتھیار ریاست کے حوالے کر دے اور خبردار کیا ہے کہ ایران
لبنانی عیسائی سیاست داں سمیر جعجع


لبنانی عیسائی رہنما کی حزب اللہ کو وارننگ،جتنی جلدی ہوسکے ہتھیار حوالے کر دیں

مآرب، 8 اکتوبر (ہ س)۔ ممتاز لبنانی عیسائی سیاست داں سمیر جعجع نے حزب اللہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے ہتھیار ریاست کے حوالے کر دے اور خبردار کیا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ گروپ کے پاس متبادل ختم ہو چکے ہیں۔ جعجع نے بیروت کے شمال میں واقع مآرب میں اپنے گھر سے ایک انٹرویو میں کہا، ’’حزب اللہ کے پاس کوئی چارہ نہیں، وہ اپنے ہتھیار لبنانی ریاست کے حوالے کر دیں… کیونکہ ریاست نے یہ فیصلہ کیا ہے۔‘‘

ایران حمایت یافتہ حزب اللہ گزشتہ سال کی غزہ جنگ میں اپنے فلسطینی اتحادی حماس کے حق میں مداخلت کے بعد اسرائیل کے ذریعہ کمزور کئے جانے کے بعد اپنا ہتھیار دینے کے لئے بڑھتے دباو میں ہے۔ امریکی دباو اور ممکنہ اسرائیلی فوجی کارروائی کے خدشات کے درمیان، لبنانی حکومت اس گروپ کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور فوج نے ملک کے جنوب میں منصوبوں پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔

جعجع نے کہا، ’’حزب اللہ کو یقینا حماس کے ساتھ موجودہ صورتحال سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ یہ ایک اور وجہ ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے ہتھیار ریاست کے حوالے کر دیں۔‘‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حزب اللہ کا ہتھیار رکھنے کی مخالفت اسے سیاسی کھیل اور قانون سے باہر رکھتی ہے اور اسے ریاست کے خلاف باغی قرار دیتی ہے۔

جعجع نے دعویٰ کیا کہ حزب اللہ کے ہتھیار چھوڑنے کے فیصلے پر اصل اثر و رسوخ ایران کا ہے جو طویل عرصے سے اس گروپ کو فنڈز اور ہتھیار فراہم کرتا رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حزب اللہ اپنے ہتھیاروں کے حوالے کرنے میں جتنی دیر کرے گی، لبنان میں ایک بڑے سیاسی کھلاڑی کے طور پر اس کا اثر اتنا ہی کم ہوگا۔

حزب اللہ 1990-1975 کی لبنانی خانہ جنگی کے بعد ہتھیار رکھنے والا واحد بڑا گروپ بن گیا، جب کہ دیگر بڑے گروپوں نے اپنے ہتھیار چھوڑ دیے تھے۔ جعجع نے کہا کہ ریاست کو اپنی اسلحے کی اجارہ داری کو نافذ کرنے کے لیے زیادہ سخت ہونا چاہیے۔

جعجع نے یہ بھی اظہار کیا کہ حماس کی حمایت میں حزب اللہ کی جنگ واضح طور پر نقصان دہ تھی اور اس کا نتیجہ پہلے ہی طے ہوچکا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande