اسرائیلی فوج نے غزہ جانے والے نئے ’آزادی بیڑے‘ کی کشتیوں کو روک لیا
تل ابیب،08اکتوبر(ہ س)۔اسرائیلی فوج نے بدھ کی صبح سمندر میں ایک نئے بین الاقوامی امدادی بیڑے کی کشتیوں کو روک لیا جو غزہ کی سمت جا رہی تھیں۔ یہ اعلان اسرائیل اور ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے اتحاد نے کیا۔ یہ فلوٹیلا محصور اور تباہ حال فلسطینی علاقے کی ام
اسرائیلی فوج نے غزہ جانے والے نئے ’آزادی بیڑے‘ کی کشتیوں کو روک لیا


تل ابیب،08اکتوبر(ہ س)۔اسرائیلی فوج نے بدھ کی صبح سمندر میں ایک نئے بین الاقوامی امدادی بیڑے کی کشتیوں کو روک لیا جو غزہ کی سمت جا رہی تھیں۔ یہ اعلان اسرائیل اور ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے اتحاد نے کیا۔ یہ فلوٹیلا محصور اور تباہ حال فلسطینی علاقے کی امداد کے لیے اس اقدام کو منظم کر رہا ہے۔اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے ایکس پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں کہا کہ بیڑے نے جنگی علاقے کو عبور کرنے کی ایک بے سود کوشش کی۔ وزارت کے مطابق فوج نے کشتیوں اور مسافروں کو ایک اسرائیلی بندرگاہ منتقل کر دیا ہے اور ان کی تیز تر ملک بدری کا عمل شروع کیا جائے گا۔ دوسری جانب گلوبل صمود فلوٹیلا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے بیڑے کی کم از کم 3 کشتیوں کو روک لیا ہے۔

اس سے قبل فریڈم فلوٹیلا نے بتایا تھا کہ اس کی کشتیاں اسرائیلی فوج کے حملے کی زد میں آ گئی ہیں اور بدھ کو غزہ کی طرف جاتے ہوئے متعدد کشتیوں کو روک لیا گیا۔

بیڑے نے انسٹاگرام پر کہا کہ اسرائیلی فوج سگنلز میں خلل ڈال رہی ہے اور کم از کم دو کشتیوں پر سوار ہو چکی ہے۔یہ واقعہ چند دنوں میں دوسری مرتبہ پیش آیا ہے۔ اس سے پہلے اسرائیل نے تقریباً 40 کشتیوں کو روکا تھا اور 450 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا تھا جو صمود فلوٹیلا کے تحت امداد لے کر غزہ جا رہے تھے۔ اسرائیل نے سیکڑوں بین الاقوامی کارکنوں کو گرفتار کر کے جمعے کو ان کی ملک بدری شروع کرنے کا اعلان کیا۔اسرائیلی میڈیا نے منگل کو بتایا تھا کہ اسرائیل کو ایک اور بیڑے کے غزہ کی طرف آنے پر ممکنہ تصادم کا خدشہ ہے۔اسرائیلی ٹی وی چینل 13 نے منگل کی شام بتایا کہ اسرائیلی فوج ترکیہ سے روانہ ہونے والے ایک اور بیڑے پر قبضے کی تیاری کر رہی ہے جس پر درجنوں کارکن سوار ہیں۔چینل کے مطابق، اسرائیلی حکام کو خدشہ ہے کہ صورت حال پ±ر تشدد ہو سکتی ہے اور 2010 کے ماوی مرمرہ واقعے کو دہرانے کی کوشش ہو سکتی ہے، جس میں 10 ترک شہری ہلاک اور 56 زخمی ہوئے تھے۔چینل کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ پچھلے بیڑے کے مقابلے میں ... جس میں ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل تھیں ... اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کا اندازہ ہے کہ اس مرتبہ تصادم زیادہ پیچیدہ ہو سکتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande