ممبئی،
8 اکتوبر (ہ س)۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منشیات کی اسمگلنگ سے منسلک منی
لانڈرنگ کے کیس میں ممبئی کے مختلف علاقوں میں آٹھ مقامات پر چھاپے مارے۔ ای ڈی نے
اگرچہ کارروائی کی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی ہیں، تاہم ذرائع کے مطابق یہ چھاپے
بدھ کی صبح شروع ہوئے اور دن بھر جاری رہے۔
ای ڈی
کے ذرائع کے مطابق کارروائی منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ(پی ایم ایل اے ) 2002
کے تحت کی گئی۔ چھاپے فیصل جاوید شیخ، اس کی بیوی الفیہ فیصل شیخ اور دیگر منشیات
اسمگلروں سے منسلک مقامات پر مارے گئے۔ ایجنسی کو شبہ ہے کہ یہ گروہ منشیات کی خرید
و فروخت سے حاصل رقم کو مختلف چینلز کے ذریعے سفید کرنے میں ملوث ہے۔
تحقیقات
سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ فیصل جاوید شیخ اپنے سپلائر سلیم ڈولا کے توسط سے بڑی
مقدار میں مصنوعی منشیات ایم ڈی (میفیڈرون) خریدتا تھا۔ سلیم ڈولا ایک بدنام زمانہ
منشیات اسمگلر بتایا جاتا ہے جو طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو
مطلوب ہے۔
اگرچہ ای
ڈی نے کارروائی سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم نہیں کی ہیں، لیکن ذرائع کے مطابق ایجنسی
نے کئی مقامات سے اہم مالی ریکارڈ اور ڈیجیٹل ثبوت برآمد کیے ہیں۔ ای ڈی کی ٹیم اس
معاملے کی گہرائی سے تفتیش کر رہی ہے تاکہ منشیات اور مالیاتی لین دین کے پورے نیٹ
ورک کا پتہ لگایا جا سکے۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے