یوم فضائیہ: ہنڈن ایئربیس پر ہندوستانی فضائیہ کی طاقت کا مظاہرہ، رافیل، سکھوئی، اور مگ 29 نے پریڈ میں حصہ لیا
غازی آباد، 8 اکتوبر (ہ س)۔ ہندوستانی فضائیہ نے بدھ کے روز اپنے 93ویں یوم فضائیہ کے موقع پر غازی آباد کے ہنڈن ایئر بیس پر ایک عظیم الشان پریڈ کا اہتمام کرکے اپنی طاقت، بہادری اور جانبازی کا مظاہرہ کیا۔ پریڈ میں لڑاکا طیاروں جیسے رافیل،سکھو ئی اور
یوم فضائیہ: ہنڈن ایئربیس پر ہندوستانی فضائیہ کی طاقت کا مظاہرہ، رافیل، سکھوئی، اور مگ 29 نے پریڈ میں حصہ لیا


غازی آباد، 8 اکتوبر (ہ س)۔

ہندوستانی فضائیہ نے بدھ کے روز اپنے 93ویں یوم فضائیہ کے موقع پر غازی آباد کے ہنڈن ایئر بیس پر ایک عظیم الشان پریڈ کا اہتمام کرکے اپنی طاقت، بہادری اور جانبازی کا مظاہرہ کیا۔ پریڈ میں لڑاکا طیاروں جیسے رافیل،سکھو ئی اور مگ 29 کے ساتھ ساتھ ہندوستان کا دیسی نیترا،سی-17 گلوب ماسٹر، دیسی آکاش زمین سے فضا میں مار کرنے والا میزائل سسٹم، سی-130J ہرکولیس، لانگ بو ریڈار سے لیس اپاچی اٹیک ہیلی کاپٹر، ایڈوائنس لائٹ ہیلی کاپٹر نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔

قبل ازیں چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) انیل چوہان نے ہندوستانی فضائیہ، فوج اور بحریہ کے سربراہوں کے ساتھ قومی جنگی یادگار پر پھول چڑھائے۔ اس سال، ہندوستانی فضائیہ کی 92 ویں سالگرہ کا تھیم ہندوستانی فضائیہ: قابل، مضبوط اور خود انحصاری ہے اور یہ دن آپریشن سندور کے بہادر جنگجوو¿ں کے لیے وقف ہے۔ اس موقع پر 97 بہادری ایوارڈز بھی پیش کیے گئے۔

فضائی جنگجوو¿ں سے خطاب کرتے ہوئے، ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ، ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ آپریشن سندور اس بات کی ایک روشن مثال ہے کہ پیچیدہ منصوبہ بندی، نظم و ضبط کی تربیت اور عزم سے کیا حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ہنڈن ایئر بیس پر پریڈ کا معائنہ کیا اور فضائی جنگجوو¿ں کو اعزاز سے نوازا۔

پریڈ کے دوران فضائیہ کے طیاروں نے شاندار کرتب دکھائے۔ لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے آسمان پر اپنے فضائی کرتب دکھائے۔ ہوائی جہاز سے ترنگا بھی لہرایا گیا، جو فضائیہ کی قوم کے تئیں لگن کو ظاہر کرتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande